پاکستان میں انکم ٹیکس فائلر ہونا بہت اہمیت رکھتا ہے۔ فائلر وہ فرد یا ادارہ ہوتا ہے جو باقاعدگی سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کو اپنا سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرواتا ہے۔ فائلر ہونے کی کئی مالیاتی اور قانونی فوائد ہوتے ہیں جیسے کم ٹیکس کی شرح، گاڑی یا جائیداد کی خرید و فروخت پر ہولڈنگ ٹیکس اور حکومتی سہولیات میں ترجیح۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ فائلر ہیں یا نہیں تو درج ذیل آسان طریقوں سے آپ اپنے فائلر اسٹیٹس کو چیک کر سکتے ہیں۔
فائلر چیک کرنے کا طریقہ (آن لائن Active Taxpayer List)
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے Active Taxpayer List (ATL) کے نام سے ایک سسٹم فراہم کیا ہے جس کے ذریعے آپ کسی بھی شخص یا ادارے کا فائلر اسٹیٹس آن لائن چیک کر سکتے ہیں
FBR کی ویب سائٹ پر جائیں:
Active Taxpayer List (ATL) پر کلک کریں یا یہ کھولیں:
اپنا CNIC نمبر (بغیر ڈیشز کے) درج کریں
مثلاً: 3520285123456
. دی گئی کیپچا(تصویر میں دکھایا گیا کوڈ) کو درست طریقے سے درج کریں
Submit پر کلک کریں
آپ کا فائلر اسٹیٹس اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔ اگر آپ کا نام ATL میں موجود ہے تو آپ فائلر ہیں بصورت دیگر نان فائلر۔
SMS کے ذریعے فائلر اسٹیٹس چیک کریں
یہ طریقہ ان لوگوں کے لیے بہت آسان ہے جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں۔
اپنا CNIC نمبر (بغیر ڈیشز کے) اپنے موبائل میں لکھیں
اسے 9966 پر SMS کریں۔
چند لمحوں میں FBR کی جانب سے آپ کو جواب موصول ہوگا جس میں بتایا جائے گا کہ آپ فائلر ہیں یا نان-فائلر۔
فائلر بننے کے فوائد
جائیداد اور گاڑیوں کی خرید و فروخت پر کم ٹیکس
بینک ٹرانزیکشنز پر کم ودہولڈنگ ٹیکس
امپورٹ ایکسپورٹ میں سہولت
حکومتی اسکیموں میں ترجیح -ٹینڈرز اور کنٹریکٹس کے لیے اہل ہونا
فائلر بننے کا آسان طریقہ
اگر آپ ابھی تک فائلر نہیں ہیں تو درج ذیل طریقے سے فائلر بن سکتے ہیں:
FBR کی IRIS ویب سائٹ پر رجسٹریشن کریں
اپنا انکم ٹیکس ریٹرن سالانہ بنیاد پر فائل کریں
فائلنگ مکمل ہونے کے بعد آپ کا نام اگلی ATL لسٹ میں شامل کر دیا جائے گا۔
پاکستان میں فائلر اسٹیٹس چیک کرنا نہایت آسان ہے چاہے آپ آن لائن ویب سائٹ استعمال کریں یا SMS کے ذریعے معلوم کریں۔ فائلر بننے سے آپ کو کئی مالیاتی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اگر آپ اب تک فائلر نہیں بنے تو آج ہی فائلنگ کا عمل شروع کریں تاکہ آپ بھی ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔