اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

پاکستان میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند کرنے کا اعلان

بلال رشید by بلال رشید
نومبر 24, 2020
in اہم خبریں
All education institutions to close from Nov 26 01 01 scaled

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکول ، کالج اور ٹیوشن سینٹرز سمیت تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر (جمعرات) سے بند  ہوجائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک کے وزرائے تعلیم نے پاکستان میں کوویڈ 19 وباء کا جائزہ لینے اور اسکول کے طلباء کے لئے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرنے کے لئے اجلاس مین شرکت کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ جمعرات سے طلبہ گھر پر ہی اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔

میڈیا سے خطاب کے فورا بعد وزیر تعلیم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ 26 نومبر کو تمام تعلیمی ادارے بند ہوجائیں گے اور طلباء گھر سے پڑھیں گے تو ہمارا مطلب بغیر کسی استثنا کے تمام تعلیمی ادارے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | وفاقی وزارت تعلیم کی 24 نومبر سے اسکول بند کرنے کی تجویز پیش

 پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر شفقت محمود نے ملک کے تمام وزراء تعلیم کے ساتھ ملاقات کے دوران کئے گئے مختلف فیصلوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ممکن ہو ، ہوم ورک آن لائن دیا جائے گا۔ جہاں یہ ممکن نہیں ہے ، وہاں صوبائی حکومتیں عملی طور پر فیصلہ کریں گی۔

 لیکن پوری کوشش کی جائے گی کہ تعلیم کا سلسلہ آنلائن جاری رہ سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تعطیلات 26 نومبر سے 10 جنوری 2021 تک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کو اقلیتوں کے لئے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا

 پھر 11 جنوری سے اگر حالات بہتر ہوئے تو ہم امید کرتے ہیں کہ ہم ایک بار پھر تعلیمی ادارے کھول دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے کے دوران کوویڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔ 

اللہ نے چاہا تو 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ دسمبر میں طے شدہ تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ امتحانات 15 جنوری سے شروع ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ "پروفیشنل امتحانات” تھے جو ، تاہم ، شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔  

مزید برآں اساتذہ کو دو دن تعلیمی اداروں میں آنے کی اجازت دی گئی ہے ایک دن آدھے اساتذہ آئیں گے پھر دوسرے دن باقی اساتذہ آئیں گے۔ سینئیت طبی پیشہ ورانہ انسٹی ٹیوٹ کھلے رہیں گے جبکہ تعلیمی سال کو اگست تک ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی ہے 

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

جماعت چہارم اسیسمنٹ شیڈول

پنجاب نے جماعت چہارم کے اسیسمنٹ شیڈول کا اعلان کر دیا: LSA-2026 کی تاریخیں اور ہدایات

مئی 13, 2026
فیصل آباد بورڈ امتحانات

فیصل آباد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کیوں ملتوی ہوئے؟

مئی 13, 2026
میٹرک پریکٹیکل امتحانی قوانین

میٹرک پریکٹیکل امتحانی قوانین سخت: جعلی ریکارڈ بکس اور کاپیوں کی روک تھام کے لیے نئے احکامات جاری

مئی 13, 2026
ای لرن شی ارن پروگرام

ای لرن شی ارن پروگرام: خواتین کے لیے گھر بیٹھے روزگار اور فری لیپ ٹاپ اسکیم کی مکمل تفصیلات

مئی 13, 2026
پنجاب سکول سمر کیمپ شیڈول

پنجاب سکول سمر کیمپ شیڈول: محکمہ تعلیم کا اوقات کار اور تاریخوں کا بڑا اعلان

مئی 13, 2026
راولپنڈی ٹریفک ون ایپ

راولپنڈی ٹریفک ون ایپ: ڈیجیٹل چالان اور ٹریفک سسٹم میں جدید انقلاب

مئی 13, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

جماعت چہارم اسیسمنٹ شیڈول

پنجاب نے جماعت چہارم کے اسیسمنٹ شیڈول کا اعلان کر دیا: LSA-2026 کی تاریخیں اور ہدایات

مئی 13, 2026
فیصل آباد بورڈ امتحانات

فیصل آباد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کیوں ملتوی ہوئے؟

مئی 13, 2026
میٹرک پریکٹیکل امتحانی قوانین

میٹرک پریکٹیکل امتحانی قوانین سخت: جعلی ریکارڈ بکس اور کاپیوں کی روک تھام کے لیے نئے احکامات جاری

مئی 13, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔