اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
  • پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
  • کھیلوں کی خبریں – کرکٹ، فٹبال، ہاکی اور لائیو اسکورز
    • پاکستان کرکٹ کی تازہ خبریں – میچ، سیریز اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس
  • پاکستان بزنس نیوز – کاروبار، مارکیٹ، تجارت اور اقتصادی اپ ڈیٹس
    • پاکستانی معیشت کی خبریں – جی ڈی پی، مہنگائی اور اقتصادی پیش رفت
    • ٹیکنالوجی نیوز اردو – موبائل، انٹرنیٹ، AI اور جدید ٹیک اپ ڈیٹس
  • تفریحی خبریں – فلم، ڈرامہ، موسیقی اور شوبز اپ ڈیٹس
    • فلم انڈسٹری کی خبریں – بالی ووڈ، لالی ووڈ اور نئی فلمیں
    • موسیقی کی دنیا – نئے گانے، البم، فنکار اور میوزک انڈسٹری نیوز
  • بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
  • علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
  • طرز زندگی اور لائف اسٹائل – صحت مند زندگی، ٹرینڈز اور عملی مشورے
    • صحت اور تندرستی – بیماریوں سے بچاؤ، غذائی مشورے اور طبی خبریں
    • سفر اور سیاحت – پاکستان اور دنیا کی بہترین منزلیں اور ٹریول گائیڈ
  • آج سونے کی قیمت

پاکستان میں بننے والے موبائل فون کی قیمت کم ہو گی

بلال رشید by بلال رشید
جون 13, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس, پاکستانی معیشت کی خبریں – جی ڈی پی، مہنگائی اور اقتصادی پیش رفت, مالیات
پاکستان میں بننے والے موبائل فون کی قیمت کم ہو گی

جون 13 2020: (جنرل رپورٹر) پاکستانی موبائل کی قیمت کم ہو جائے گی جبکہ کپڑے اور جوتوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گی- بجٹ کے مطابق موٹر سائیکل رکشہ اور دوسو سی سی کی قیمتیں بھی کم ہوں گی

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کی جانب سے پیش کئے جانے والے 2020-21 کے بجٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موبائل فونز بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے اور پاکستان میں بننے والے فونز پر سیلز ٹیکس کم لگانے کی تجویز ہے

انہوں نے بتایا کہ عام خریدار کے لئے شناختی کارڈ کی شرط پچاس ہزارتک کی خریداری سے بڑھا کر ایک لاکھ تک کر دی گئی ہے-آئیندہ مالی سال 2020-21 کے لئے 3437 ارب روپے خسارے کے ساتھ 71 کھرب 37 ارب روہے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے- بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ پینشن میں بھی اضافہ نہیں ہوا ہے-  بجٹ میں درآمد ہونے والی چیزیں مہنگی جبکہ ملک میں بننے والی چیزیں سستی کر دی گئی ہیں- اس حوالے سے درآمدی سگریٹ انرجی ڈرنکس  اور گاڑیاں مہینگی ہو گئی ہیں جبکہ پاکستان میں بننے والے موبائل, کپڑے جوتے, رکشے, ایل ای ڈی وغیرہ سستی کر دی گئی ہیں

سروس سیکٹر اور ٹول مینوفیکچرنگ کے لئے ٹیکس میں کمی کی گئی ہے- انشورنس پریمم اور ڈیلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کر دیا گیا یے- کسی قسم کا نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی صنعت و پیداوار حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جبکہ آئیندہ سال کے لئے اقتصادی شرح نمو کا ہدف دو اشاریہ ایک رکھا گیا ہے- مہمگائی کی شرح کا متوقع ہدف 6.5 جبکہ اکاؤنٹ خسارے کا ہدف 4.4 فیصد ہے-آئیندہ مالی سال میں سود کی ادائیگیوں کے لئے 2946 ارب روہے مختص کئے گئے ہیں جبکہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لئے 650 ارب روہے اور ایف بی آر ٹیکس ریوینیو کے لئے 4963 ارب روہے نیز نان ٹیکس ریونیو کے لئے 1610 ارب روہے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں:  کیا پنجاب حکومت نے بسنت کی افتتاحی تقریب 2026 منسوخ کر دی ہے؟

اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کی خاطر سینٹی وئیر, کپڑے, کمییکلز, لیدر, ٹیکسٹائل, ربڑ وغیرہ کو کسٹم ڈیوٹی سے استثنی دے دیا گیا ہے- اسمگلنگ سے متعلقہ سزاؤں کو عقلی اور جامع بنانے کے لئے کم سے کم سزا دینے کا قانون متعارف کروایا جائے گا تا کہ کسٹم حکام محض اپنی مرضی سے ملزم نا چھوڑیں – نیز طبی مقاصد کے لئے درآمد ہونے والی غزا کو بھی سیل ٹیکس سے استثنی دے دیا گیا ہے-نان پرافٹ اداروں اور فلاحی تنظیموں کے لئے لازمی قرار دے دیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس کریڈٹ حاصل کرنے کے لئے پچھلے سال کے ٹیکس گوشوارے جمع کروائیں

آئی ٹی کے لئے 20 ارب, موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے 6 ارب, زراعت کے فروغ کے لئے 12 ارب, آبی وسائل کے لئے 69 ارب, مواصلات کے لئے 37 ارب جبکہ کورونا جیسی آفات سے نمٹنے کے لئے 70 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں-دوسری جانب دفاعی بجٹ میں 138 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 12 کھرب 90 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں- پاکستان ریلوے کے لئے 40 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں

تحریک انصاف کی جانب سے بجٹ پیش کئے جانے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی- آٹا چور چینی چور علی بابا چالیس چور وغیرہ نعرے لگاتے رہے جبکہ پارلیمنٹ سے واک آؤٹ بھی کر دیا- اپوزیشن کا کہنا تھا یہ بجٹ صرف عوام دشمن ہی نہیں بلکہ پاکستان دشمن بھی ہے

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

چھوٹے دکانداروں کے لیے آسان اسکیم

حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے "آسان اسکیم” کا اعلان کر دیا: اہلیت ، سالانہ آمدنی اور رجسٹریشن کا طریقہ کار

جون 5, 2026
ریسکیو 1122 انٹرن شپ 2026

ریسکیو 1122 انٹرن شپ 2026: پنجاب بھر کے نوجوانوں کے لیے 1,400 آسامیوں کا اعلان، اہلیت اور اپلائی کی تفصیلات

جون 5, 2026
یوکے ویزا آن لائن اپلائی

یوکے ویزا آن لائن اپلائی: بغیر ایجنٹ کے پاکستان سے برطانوی ویزا حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار

جون 5, 2026
ایف ڈی ای سمر اسپورٹس کیمپ

ایف ڈی ای سمر اسپورٹس کیمپ: اسلام آباد کے طلبہ کے لیے شیڈول، کھیلوں اور مقامات کی مکمل تفصیلات

جون 5, 2026
پاکستان کی افورڈ ایبل ہاؤسنگ اسکیم 2026

پاکستان کی افورڈ ایبل ہاؤسنگ اسکیم 2026 میں اپلائی کرنے کا طریقہ: قرض کے نئے قوانین کی تفصیلات

جون 5, 2026
پاکستان بجٹ 2026

پاکستان بجٹ 2026 کی تاریخ 10 جون کنفرم: آپ کے گروسری بجٹ میں 3 بڑی ممکنہ تبدیلیاں

جون 5, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

چھوٹے دکانداروں کے لیے آسان اسکیم

حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے "آسان اسکیم” کا اعلان کر دیا: اہلیت ، سالانہ آمدنی اور رجسٹریشن کا طریقہ کار

جون 5, 2026
ریسکیو 1122 انٹرن شپ 2026

ریسکیو 1122 انٹرن شپ 2026: پنجاب بھر کے نوجوانوں کے لیے 1,400 آسامیوں کا اعلان، اہلیت اور اپلائی کی تفصیلات

جون 5, 2026
یوکے ویزا آن لائن اپلائی

یوکے ویزا آن لائن اپلائی: بغیر ایجنٹ کے پاکستان سے برطانوی ویزا حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار

جون 5, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔