فاسٹ بولر علی رضا اور وکٹ کیپر بیٹر محمد غازی غوری پاکستان شاہینز اسکواڈ میں شامل
فاسٹ بولر علی رضا اور وکٹ کیپر بیٹر محمد غازی غوری کو ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ میچ جمعہ، 10 جنوری کو اسلام آباد کلب میں شروع ہوگا۔
وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ اور پیسر احمد بشیر کو شاہینز اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ حسیب اللہ کو جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ رہتے ہوئے انگوٹھے کی چوٹ لگی جبکہ احمد بشیر کو دسمبر میں گروئن انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد بولنگ لوڈز پر کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔