پاکستان اور سعودی عرب نے حال ہی میں 2.2 بلین ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔ یہ مفاہمتی یادداشتیں (ایم او یوز) 27 مختلف معاہدوں پر مشتمل ہیں جن کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
ان معاہدوں کا احاطہ صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت، کان کنی، توانائی اور پیٹرولیم جیسے اہم شعبوں پر ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح اور پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان معاہدوں کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں اور سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں اس کا ساتھ دیتا رہا ہے۔ یہ سرمایہ کاری نہ صرف پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرے گی بلکہ سعودی وژن 2030 کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہوگی۔