پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لگتا ہے جولائی کا مہینہ خوب راس آیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس کو ایک ماہ کے دوران انڈیکس 14 کا اضافہ حاصل ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جولائی کے مہینے میں سرمایہ کاری کئے گئے شئیر کی مالیت میں 764 ارب روپے تک اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ سو اس لحاظ سے پاکستانی سرمایہ کاروں کے لئے بھی جولائی کا مہینہ اچھا ثابت ہوا ہے۔
جولائی کے اختتام پر مارک کیپیٹلائزیشن 7 ہزار 294 ارب روپے ہوئی ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے زروئع کے مطابق جولائی میں ہنڈریڈ انڈیکس نے 4 ہزار آٹھ سو ساٹھ پوائٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا ہے۔
رواں ماہ جولائی میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 29 ہزار دوسو ستر رہی جبکہ کم ترین سطح 34 ہزار چار سو نو پوائنٹس رہی ہے۔
زرائع کے مطابق شئیرز کے بازار میں جولائی کے مہینے 8 ارب 37 کروڑ کے شئیرز خریدے گئے جبکہ ان شئیرز کی مالیت 323 ارب روپے تھی۔
ماہ جولائی کا اختتام ہنڈریڈ انڈیکس نے چار ہزار آٹھ سو چھتیس پوائٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 258 پر کیا ہے۔