ٹویٹر نے قانونی مطالبے کے جواب میں پاکستان حکومت کے اکاؤنٹ کو ہندوستان میں دیکھنے سے روک دیا ہے۔ پاکستانی حکومت کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔
کمپنی کے رہنما خطوط نے اسے ایک درست قانونی مطالبہ قرار دیا۔ بھارت نے عدالتی حکم میں پاکستانی حکومت کےا کاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔
زرائع کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کا اکاؤنٹ، ریاستہائے متحدہ اور کینیڈا جیسے ممالک میں دیکھنے کے لیے دستیاب ہے۔
ٹویٹر کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور پاکستان کی آئی ٹی وزارتوں نے تبصرہ کے لئے خبر رساں ادارے کی درخواستوں کا فوری طور پر جواب نہیں دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی یکم مئی سے وکلاء کے ساتھ سڑکوں پر ہوگی