ناروے کے ایک قانون ساز نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے مشرق وسطی میں امن کے لئے کوششیں کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کیا ہے۔
پاپولسٹ پروگریس پارٹی کے ناروے کی پارلیمنٹ کے رکن کرسچن ٹائبرنگ گیجڈے نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے کے لئے کام کے سبب امن نوبل پرائز کا حقدار سمجھنا چاہئے جب کہ ان کی ان کوششوں کے بعد مشرق وسطی میں امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
کیا صدر ٹرمپ پہلے بھی نوبل پرائز کے لئے نامزد ہو چکے ہیں؟
جی ہاں، اس سے پہلے ٹائبرنگ گیجڈے نے 2008 میں ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لئے نامزد کیا تھا جبنہ ٹرمہ اس سال نوبل انعام حاصل نہیں کر سکے تھے۔ گذشتہ ماہ ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات معمول پر لانے کے لئے ایک معاہدے کے متعلق ٹرمپ نے بتایا اور اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے حصے کو اپنے ساتھ منسلک کرنے کے اپنے متنازعہ منصوبوں کو معطل کرنے پر اتفاق کیا تھا جس کے باعث انہیں دوبارہ امن نوبل انعام کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
صد ٹرمپ ان کئی امریکی صدر میں شامل ہیں جنھوں نے امن انعام کی نامزدگی حاصل کی جبکہ ان میں صدر ولیم ہاورڈ ٹافٹ ، صدر ہربرٹ ہوور اور صدر فرینکلن روزویلٹ شامل ہیں۔
اور اگر انہیں یہ ایوارڈ مل جاتا تو ، مسٹر ٹرمپ 1906 میں تھیوڈور روس ویلٹ ، 1920 میں ووڈرو ولسن ، 2002 میں جمی کارٹر اور 2009 میں بارک اوباما کے بعد ، جیتنے والے پانچویں امریکی صدر ہوں گے۔