ویلنٹائن ڈے کیسے مناؤں گی؟ مہوش حیات نے بتا دیا سوشل میڈیا پر

مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس سال ویلنٹائن ڈے منانے کے لئے ان کا ایک بہت ہی منفرد منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے اپنے  انسٹاگرام کی سٹوری میں ایک پوسٹ لگائی جس میں ایک جوتا پکڑے ان لوگوں کو مارنے کی کوشش کر رہا ہے جو پارکوں میں ویلنٹائن ڈے منا رہے ہیں- یہ پوسٹ ایک مزاحیہ پوسٹ ہے جس کا مقصد فقط طنز و مزاح ہے-  

اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں مہوش حیات نے لکھا ” 14 فروری کو میرا منصوبہ”۔

mehwish-hayat-social-media

زرائع کے مطابق مہوش حیات حال ہی میں 33 سال کی ہو گئی ہیں- انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا احساس ہو گیا ہے کہ 30 سال کی ابتداء میں لڑکی کا شادی اور بچوں کے بغیر مکمل طور پر خوش رہنا ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں | گیگی حدید نے اپنے اور زین ملک کی چیٹ شئیر کر دی

اداکارہ نے کہا تھا کہ یہ سب طے شدہ وقت کے مطابق ہی ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معاشرے کو جس طرح سے اپنی زندگی گزارنے کے لئے ہم چاہتے ہیں اس کا حکم دوسروں پہ نہیں چلانا چاہئے۔

 اس سے قبل ، مہوش حیات نے اپنے فالورز پر زور دیا تھا کہ ایسی باتیں پوچھنا بند کریں.۔ میں نے شادی کا انتخاب کب اور کس سے کرنا ہے یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے اور جب ایسا ہو گا لوگوں کو معلوم جائے گا۔

 دریں اثنا ، ایک خصوصی انٹرویو میں ، جب ان سے پوچھا گیا کہ اس کا پسندیدہ آدمی کون ہے – ہمایوں سعید دل لاگی میں یا چھلوہ میں اظفر رحمان تو مہوش حیات نے ہمایوں کا انتخاب کیا تھا۔

جاویریہ حارث

جاویریہ حارث اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔

سبسکرائب
کو مطلع کریں
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
آپ اس متعلق کیا کہتے ہیں؟ اپنی رائے کمنٹ کریںx
()
x