ویسے انڈیز کی جانب سے انگلینڈ کو ساؤتھمپٹن میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میںجرمین بلیک ووڈ کی شاندار بیٹنگ کے باعث 4 وکٹوں سے شکست دے دی گئی۔
انگلش کپتان بین اسکوٹس کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں صرف 204 رنز بن گئے اور ٹیم آؤٹ یو گئی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلی ٹیسٹ سیریز میں 114 رنز سے برتری حاصل کی تھی جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں پہلے کی نسبت بہتر بیٹنگ کی گئی جس سے میچ دلچسپ ہو گیا۔
انگلینڈ کی جانب سے مہمان ٹیم کو 200 رنز کا ہدف ملا جو بظاہر بہت آسان دکھائی دے رہا تھا لیکن انگلش بولرز کی جانب سے 27 کے مجموعی سکور پر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر میچ کو دلچسپ اور مشکل بنا دیا گیا۔
جرمین بلیک ووڈ کی جانب سے 95 سکورز کئے گئے جس نے میچ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور اس ذمہ دارانہ اننگز سے ویسٹ انڈیز کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا۔ صرف یہی نہیں کہ بلکہ ٹیم کو 0۔1 کی برتری بھی جرمن بلیک ووڈ کی شاندار بیٹنگ کی وجہ سے ہی ملی۔
اس ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کے بولر شینن گیبرئیل نے 9 وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے اسے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔