ویب تھری کیا ہے؟
ویب تھری انٹرنیٹ کی جدید قسم ہے جس میں تمام ڈیٹا کسی تھرڈ پارٹی کے پاس محفوظ ہونے کی بجائے آپ کے ڈیٹا سرور میں محفوظ ہو گا اور انٹرنیٹ کی اس قسم کو کوئی کنٹرول نہیں کرے گا بلکہ یہ ایک مساوی قسم کا کنٹرول فراہم کرے گا۔
نہیں سمجھے؟ آئیے مزید آسان طریقے سے سمجھتے ہیں
آپ نے سنا ہو گا کہ حال ہی میں فیسبک ڈاؤن ہوئی تو اس سے منسلک تمام ویب سائٹس تک رسائی بند ہو گئی گویا کہ تمام ایسے افراد جو ان ویب سائٹس پر کاروبار کرتے ہیں اس دوران ان کا کاروبار بھی متاثر ہوا اور عام صارفین بھی۔ تو اب تک یہ سارا انٹرنیٹ بیک اینڈ پہ کسی ایک سرور کے زریعے کنٹرول ہو رہا ہے لیکن ویب 3 میں یہ کنٹرول کسی ایک سرور کے پاس نہیں ہو گا بلکہ آپ اپنا سرور یعنی کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو بھی اس کام کے لئے "کرایے” پر دے سکیں گے اور ڈیٹا اپلوڈ کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | ٹک ٹاک سب سے زیادہ وزٹ ہونے والی ویب سائٹ بن گئی
ایسی صورت میں کسی سرور کے آف ہونے سےڈیٹا تک رسائی ختم نہیں ہو گی بلکہ دیگر سرورز میں اس کا ڈیٹا موجود ہو گا۔
ویب تھری اصل میں آپ کو ڈیٹا پر مزید کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ اس سے ڈیٹا کا کنٹرول مخصوص کمپنیوں سے ختم ہو کر عام آدمی تک منتقل ہو جاتا ہے جس سے منافع بھی بڑی کمپنیوں کی بجائے عام آدمی کو سرور سپیس کے مطابق تقسیم ہو سکے گا۔
بہت سے لوگ اسے ’انٹرنیٹ کا عظیم انقلاب‘ قرار دے رہے ہیں۔
اس میں ہمیں معلومات کو ذخیرہ کرنے کے لیے بڑے سرورز کی ضرورت نہیں ہو گی کیونکہ کیونکہ ہر چیز کلاؤڈ میں ہوگی اور ہر وقت قابل رسائی ہو گی۔