Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

وفاقی حکومت کی عوام کو وارننگ،احتیاط کا ایک اور مشورہ دے دیا

بلال رشید by بلال رشید
مئی 13, 2020
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
اموات میں اضافے کے باوجود روزگار نہیں چھین سکتے- اسد عمر

 مئی 13 2020: (جنرل رپورٹر) احتیاط کریں ورنہ سخت لاک ڈاؤن کرنا ہو گا- بازاروں میں ایسے رش لگا ہے جیسے کورونا ختم ہو چکا ہو– عید کی تیار بھی کریں اور حفاظتی تدابیر پر عمل بھی- وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام کو خبردار کر دیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کہتے ہیں کہ بازاروں میں تو ایسے رش لگا ہوا ہے جیسے کورونا ختم ہو گیا ہو- انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہتے کہ شہری عید کی تیاری نا کریں لیکن ساتھ ڈاکٹرز کی بتائی گئی تجاویز پر عمل بھی کریں اسی بھی سب کا فائدہ ہے

اسد عمر نے کہا کہ اگر عوام نے بےاحتیاطیاں برتنی شروع کر دیں تو مجبورا سخت لاک ڈاؤن کی طرف آنا پڑے گا- وہ منگل کو ٹائیگت فورس سے خطاب کر رہے تھے- انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی

کورونا ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہمارے پاس بڑی تعداد میں رضاکار موجود ہیں- صرف اسلام آباد ریجن میں 14 ہزار سے زائد رضاکار ہیں- ٹائیگر فورس کو ذمہ داریاں ضلری انتظامیہ کی طرف سے دی جائیں گی- آپ کی مدد سے یوٹیلٹی اسٹورز کی مانیٹرنگ, فوڈ سیفٹی اور دیگر معاملات میں مدد ملے گی- کہا کہ ضرورت مند افراد کا ڈیٹا حاصل کرنے میں بھی آسانی ہو گی

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امید ہے عوام کورونا سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کا ادراک کرے گی- اگر احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کیا جاتا تو دوبارہ سے پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں

یہ بھی پڑھیں:  ہفتہ اتوار کاروبار بند، مزید نرمی کر دی گئی، وزیر اعظم کا خطاب

ٹائیگر فورس سے متعلق اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے بڑی محنت سے ٹائیگر فورس کو فعال کیا ہے- اب حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ ٹائیگر فورس کی مدد کریں- کہا کہ عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے

دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے- کہا کہ وہ نوجوان قوم کے لئے ہیرو اور ملک کا سرمایہ ہیں جو مشکل وقت میں باہر نکلنے کے لئے تیار ہیں- ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا

وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے متعلقہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران بریفنگ دی اور ٹائیگر فورس کو فعال کرنے کے  حوالے سے ہدایات جاری کیں- وزیر اعظم نے صوبائی سطح پر ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی

وزیر اعظم نے اپنے اجلاس کی صدارت میں کہا کہ ٹائیگر فورس کو ضلعی اور یونین کونسل کی سطح تک متحرک کریں ان سے احساس لیبر رجسٹریشن پروگرام کے حوالے سے بھی مدد لیں

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک بار پھر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کرے ورنہ ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026
لاہور بورڈ نادرا لنک

لاہور بورڈ کا نادرا کے ساتھ  معاہدہ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے ریکارڈز کی قومی شناختی ڈیٹا بیس سے لائیو لنکنگ 

ستمبر 26, 2026
اسٹیٹ بینک انعام اسکیم

اسٹیٹ بینک کا سمندر پار پاکستانیوں کے لیے تحفہ، پاسبان اسکیم کے تحت 10 کروڑ روپے جیتنے کا موقع

ستمبر 26, 2026
پاکستان اسکواش ایشین گیمز

ایشین گیمز میں پاکستان اسکواش کا شاندار بریک تھرو، نور زمان اور عاصب عرفان سیمی فائنل میں داخل

ستمبر 26, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

رحمت اللعالمین اسکالرشپ پورٹل

 رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام 2026-27 کے تحت 1 لاکھ روپے سالانہ وظیفے کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 26, 2026
ایف پی ایس سی ایم پی ٹی رول نمبر

 سی ایس ایس 2027  ایم پی ٹی اسکریننگ ٹیسٹ کے آن لائن ایڈمیشن سرٹیفکیٹس جاری

ستمبر 26, 2026
آئی ایم ایف معاشی شرائط

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 174 قانونی ترامیم کا غیر معمولی مطالبہ، سبسڈیز کا خاتمہ 

ستمبر 26, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.