وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ایک ہفتے تک امریکا میں قیام کریں گے۔ وزیر خارجہ امریکی تھنک ٹینکس سے بات چیت کریں گے اور ملک کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو جاپان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکا روانہ ہوئے ہیں جبکہ ان کی بہن آصفہ بھٹو ٹوکیو سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔
اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان گئے تھے اور انہوں نے جاپان کے ساتھ تجارت بڑھانے اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | شہباز شریف کا بھارت سے سی پیک دشمنی سے باز رہنے کا مطالبہ
پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ٹیکنالوجی میں جاپان کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں جو پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔