وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل ملک کے عوام کو بااختیار بنانے کی سمت ایک بہترین قدم تھا۔
وزیر اعظم نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دیکھا کہ 30 لاکھ افراد نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس پورٹل کے زریعے عوام نے بتایا کہ کون سے سرکاری محکمے لوگوں کو خدمات مہیا کررہے ہیں اور کون لوگ ہیں جو فرائض کی ادائیگی میں سست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | کلبھوشن کیس کے بارے میں بھارت کے گمراہ کن دعوے کو پاکستان نے مسترد کردیا، دفتر خارجہ
انہوں نے کہا کہ اس سے کیا انکشاف ہوا؟ اس نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں بلدیاتی نظام بالکل کام نہیں کررہا ہے۔انشاء اللہ ، ہم ملک میں ایک نیا بلدیاتی نظام لانے والے ہیں جو انقلاب لائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے بلدیاتی نظام کو نچلی سطح تک بڑھایا جائے گاجہاں دیہاتیوں کو ان کے بلدیاتی معاملات حل کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔
انہوں نے شہروں کے بارے میں اپنے منصوبے کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی حکومتیں ہوں گی اور جہاں عوامی نمائندوں کے انتخاب کے لئے انتخابات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل ان کے اپنے شہروں میں ہی حل ہوں گے جیسے لندن اور پیرس میں ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور وہ پاکستان سٹیزن پورٹل استعمال کرنے پر ان کی تعریف کرتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں کے کرپٹ ہونے کی لوگوں کی شکایات کی طرف توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہ اس پورٹل کو بدعنوانی کی اطلاع دینے کے لئے استعمال کریں اور پھر ہمارا کام ہوگا کہ ہم ان سے جوابات لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو سالوں میں 30 لاکھ افراد نے اس پورٹل کا استعمال کیا۔ میں چاہتا ہوں کہ زیادہ لوگ اس کا استعمال کریں۔ ہم بغیر فنڈ کے پورٹل چلارہے تھے لیکن اب ہم اسے مزید مضبوط بنائیں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شہری حکومت کو ان پٹ فراہم کرنے میں مددگار ہے کہ ان کے ضلع میں کون بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے اور کون نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی بیوروکریٹ بدعنوانی میں ملوث ہوا اسے کسی اور عہدے پر منتقل کرنے کے بجائے ملازمت سے معطل کردیا جائے گا۔