وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پولیو مہم کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج پیر کو کراچی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو کے خاتمے کی مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ تینتیس ماہ میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں | گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد کمال انتقال کر گئے
یہ بھی پڑھیں | پولیو کے بارے میں یہ 5 اہم باتیں جانئے
پولیو ٹیموں سے تعاون کی درخواست
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے مستقبل اور ملک کو اس مرض سے نجات دلانے کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
ریڈیو پاکستان کراچی کے نامہ نگار الطاف پیرزادو نے بتایا ہے کہ مہم کے دوران صوبے کے سولہ اضلاع کے ہائی رسک میں پانچ سال تک کی عمر کے پانچ سو ساٹھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔