واٹس ایپ نے مزید ممالک کے لئے چینلز متعارف کروا دئیے
سنگاپور اور کولمبیا میں "چینلز” شروع کرنے کے بعد، واٹس ایپ نے آئی او ایس، انڈرائڈ اور ڈیسک ٹاپ کے لیے واٹس ایپ کے تازہ ترینورژن والے صارفین کے لیے اپنے فیچر کو دوسرے ممالک تک بڑھا دیا ہے۔
آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں، واٹس ایپ نے اعلان کیا کہ اب چینلز مصر، چلی، ملائیشیا، مراکش، یوکرین، کینیا اور پیروسمیت مزید ممالک میں دستیاب ہیں۔ یہ چیک کرنے کے لیے کہ آیا یہ فیچر دستیاب ہے، صارف کو ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔
واٹس ایپ نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ اگر آپ ان ممالک میں سے کسی میں رہتے ہیں اور یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا یہ فیچر آپکے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں موجود ہے یا نہیں، تو واٹس ایپ ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کریں اور پھر اسے کھولیں۔ اگر آپ کو "اپ ڈیٹس” ٹیب نظر آتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ آخر کار چینلز کا استعمال فوراً شروع کر سکتے ہیں!
یاد رہے کہ یہ فیچر آئی او ایس، انڈرائڈ اور ڈیسک ٹاپ ایپس کے لیے واٹس ایپ پر دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں | ٹک ٹوک کی جانب سے 11.7 ملین پاکستانی ویڈیوز ڈیلیٹ
میرے ملک میں یہ آپشن کب آئے گا؟
اگر آپ درج کردہ مقامات کے علاوہ کہیں اور رہتے ہیں تو بدقسمتی سے، فی الحال اس بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے کہ چینلز مزیدممالک میں کب دستیاب ہوں گے۔
تاہم، چونکہ واٹس ایپ بتدریج مہینے میں کم از کم ایک بار چینلز کو اضافی ممالک کے لئے لانچ کر رہا ہے لہذا امید کی جاتی ہے کہجلد ہی اسے آپ کے ملک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں | کن ممالک میں چیٹ جی پی ٹی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے؟
چینلز کیا ہیں؟
اس سال کے شروع میں اعلان کردہ یہ فیچر باقاعدہ چیٹس سے الگ ہے کیونکہ اس میں صارفین اپنے پسندیدہ چینلز کو فالو کر سکتےہیں۔ چینلز پر نظر رکھنے والے ایڈمن اپنے فالورز کے ساتھ متن، تصاویر، ویڈیوز اور اسٹیکرز جیسے مواد کا اشتراک کر سکتے ہیں۔ یہ خصوصیت صارفین کو مختلف اپ ڈیٹس کا اشتراک کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
دریں اثنا، اس میں ایڈمنز کی رازداری بھی برقرار رہے گی کیونکہ واٹس ایپ ان کے فون نمبرز اور پروفائل فوٹوز کو فالورز سے پوشیدہرکھتا ہے۔بالکل اسی طرح، فالورز کے فون نمبرز ایڈمنز کو نہیں دکھائے جائیں گے۔