سینڈ کیا ہوا میسج غلطی سے ڈیلیٹ کر دیا
کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے واٹس ایپ پر کوئی سینڈ کیا ہوا میسج غلطی سے ڈیلیٹ کر دیا ہو؟ جی تو اب واٹس ایپ آپ کو ایک آسان فیچر اپ ڈیٹ کے ساتھ اپنی غلطیوں کو ختم کرنے کی اجازت دے گا جس سے غلطی سے ڈلیٹ کئے گئے میسج کو آپ واپس لا سکیں گے۔
نئی خصوصیت چند بیٹا ٹیسٹرز کے لیے آ رہی ہے اور نیچے دئیے گئے اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کیسا نظر آئے گا۔
ایک بار جب آپ نئے اپ ڈیٹ کے بعد کوئی پیغام حذف کریں گے تو یہ ایک چھوٹا سا پاپ اپ دکھائے گا جو آپ کو حذف شدہ پیغام کو "انڈو” کرنے کا اختیار دے گا۔ تاہم، یہ آپشن صرف چند سیکنڈز رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں | واٹس ایپ کے نئے پرائیوسی فیچرز کیا ہیں؟
یہ بھی پڑھیں | گوگل کی جانب سے پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک
اگر آپ غلطی سے کوئی میسج ڈلیٹ کر دیتے ہیں تو اس سے آپ کو اپنے پیغامات کو دوبارہ ٹائپ کرنے کی پریشانی سے بچنا ممکن ہو گا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ فیچر آپ کو میڈیا، صوتی پیغامات اور ڈاکومینٹس میں بھی میسر ہو گا یا نہیں۔
یہ خصوصیات ابھی بھی بیٹا میں ہیں، اس لیے ان کے مستحکم ورژن پر سب کے لیے دستیاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔