Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

نواز شریف کا علاج کروائے بغیر پاکستان واپس آنا ممکن نہیں ہے، شہباز شریف

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 17, 2020
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
نواز-شریف-کا-علاج

پاکستان مسلم لیگ نواز (مسلم لیگ ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا علاج کروائے بغیر وطن واپس آنا ممکن نہیں ہے۔ 

یہ بیان سابق وزیر اعظم کی العزیزیہ اور ایوین فیلڈ پراپرٹیز ریفرنسز میں عدالت پیش ہونے سے استثنیٰ کی درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ (آئی ایچ سی) کی جانب سے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ نواز شریف نے سرجری نہیں کروائی ہے اور نہ ہی انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جج نے کہا کہ ہمارے ضمانت نامے کی میعاد ختم ہوگئی ہے ، جس کے اپنے اثرات ہیں۔

یاد رہے کہ 22 ستمبر کو آئندہ سماعت پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی پیشی یقینی بنانے کے لئے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ بغیر علاج کیے واپس آنا نواز شریف کی زندگی کے لئے سنگین خطرہ ہے اور زندگی کا حق سب سے اہم ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کا نہیں تھا بلکہ ان کی صحت کا تھا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز بیمار نہیں تھیں لیکن ان کا یہ پوچھتے ہوئے انتقال ہوگیا کہ کیا اس الزام سے ہونے والے نقصان کی مرمت ممکن ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں نواز شریف کے لئے سفر کرنا ”جان لیوا“ ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں نواز شریف کا علاج نہیں ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کا بیرون ملک جانا اس نظام سے مذاق ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت نے انہیں سرکاری اور غیر سرکاری ڈاکٹروں کی سفارش پر لندن بھیج دیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ان کا علاج معطل ہوگیا تھا۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

برطانوی وزیر خارجہ کے بیٹھنے کے انداز پر خواجہ آصف کا طنز

برطانوی وزیر خارجہ کے بیٹھنے کے انداز پر خواجہ آصف کا طنز

اکتوبر 26, 2026
ایف نائن پارک اسلام آباد: درخت نہ کاٹنے کی 100% گارنٹی

ایف نائن پارک اسلام آباد کی اپ گریڈیشن: محسن نقوی کا اہم اعلان

اکتوبر 26, 2026
اسلام آباد کا کورونا آئسولیشن سینٹر اب پاک چین فرینڈ شپ ہسپتال میں تبدیل

اسلام آباد کا کورونا آئسولیشن سینٹر اب پاک چین فرینڈ شپ ہسپتال میں تبدیل

اکتوبر 26, 2026
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، نادرہ کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر نائیکوپ کے حصول کا ڈیجیٹل فریم ورک لائیو

نادرا پاک آئی ڈی ایپ سے بچوں کی پیدائش کی آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ

اکتوبر 26, 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین اسٹاف لیول معاہدہ طے، 1.2 ارب ڈالر قرضہ جاری کرنے کی حتمی منظوری مل گئی

پاکستان کا بیرونی قرضہ: شرح سود زیادہ ہونے پر 49 کروڑ ڈالر کا لون مسترد

اکتوبر 26, 2026
کامسیٹس اور الخدمت فاؤنڈیشن کا مستحق طلبہ کے لیے بڑا اقدام

کامسیٹس اور الخدمت فاؤنڈیشن کا مستحق طلبہ کے لیے بڑا اقدام

اکتوبر 26, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

برطانوی وزیر خارجہ کے بیٹھنے کے انداز پر خواجہ آصف کا طنز

برطانوی وزیر خارجہ کے بیٹھنے کے انداز پر خواجہ آصف کا طنز

اکتوبر 26, 2026
ایف نائن پارک اسلام آباد: درخت نہ کاٹنے کی 100% گارنٹی

ایف نائن پارک اسلام آباد کی اپ گریڈیشن: محسن نقوی کا اہم اعلان

اکتوبر 26, 2026
اسلام آباد کا کورونا آئسولیشن سینٹر اب پاک چین فرینڈ شپ ہسپتال میں تبدیل

اسلام آباد کا کورونا آئسولیشن سینٹر اب پاک چین فرینڈ شپ ہسپتال میں تبدیل

اکتوبر 26, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.