ملک کی دو بڑی بیوٹی آرٹسٹ اور میک اپ سیلونز نبیلہ مقصود اور نادیہ حسین کے درمیان انسٹاگرام پر لڑائی ہوئی جبکہ اس کی وجہ میک اپ فارمولا چرانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نبیلہ مقصود ‘نبیلہ سیلون’ کے نام سے بیوٹی و میک اپ برانڈ چلا رہی ہیں جبکہ نادیہ حسین بلنگ نادیہ کے نام سے اپنا الگ برانڈ چلاتی ہیں۔
ان دونوں کا شمار پاکستان کے اہم ترین بیوٹی برانڈز میں ہوتا ہے اور ان کی بعض سروسز ایک جیسی ہی ہیں لیکن حال ہی میں ان کے درمیان میک اپ فارمولا چرانے کے معاملے پر تنازعہ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اٹھائے گا
نادیہ حسین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اسکرین شاٹس لگائے اور دعوی کیا کہ ان پر نبیلہ مقصود کی جانب سے میک اپ فارمولا چرانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
نادیہ حسین نے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے اور نبیلہ مقصود کے درمیان 2019 سے میک اپ کٹ سے متعلق لڑائی چل رہی تھی اور دونوں کے درمیان متعدد مرتبہ اس متعلق گفتگو ہوئی جس کے بعد نبیلہ نے ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔
نادیہ حسین کا موقف ہے کہ ان کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائی گئی میک اپ کٹ ’گو میک اپ پلیٹ‘ بنائی گئی ہے لیکن اس میں نبیلہ کے فارمولے کو چوری نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ ان کی میک اپ کٹ بھی نبیلہ کی کٹ سے ملتی ہو لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ انہوں نے نبیلہ کا فارمولا چوری کیا ہے۔
نادیہ حسین کے مطابق انہوں نے نبیلہ کو بتایا کہ انہوں نے اپنی میک اپ کٹ کو جب رجسٹرڈ بھی نہیں کروایا تو وہ فارمولہ چوری ہونے کا الزام کس طرح لگا سکتی ہیں۔
نادیہ حسین کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو میں نبیلہ مقصود سے 2019 سے اب تک ہونے والی چیٹ کے سکرین شارٹس شئیر کئے گئے اور بتایا کہ نبیلہ کی جانب سے انہیں واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر بلاک کر دیا گیا ہے اور یہ تمام اسکرین شارٹس بلکل درست ہیں۔