Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

نادرا کی آرمی چیف کے اہل خانہ کے ڈیٹا تک رسائی پر کارروائی 

بلال رشید by بلال رشید
مئی 8, 2023
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز
توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسزغیر قانونی قرار دے دئیے

نادرا کی آرمی چیف کے اہل خانہ کے ڈیٹا تک رسائی پر  کارروائی 

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر کے اہل خانہ کے ڈیٹا تک غیر قانونی رسائی کرنے والے اپنے ملازمین کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کردی ہے۔ 

 ذرائع کے مطابق جن عناصر کے کہنے پر یہ خلاف ورزی ہوئی ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا یے کہ نادرا کے چیئرمین طارق ملک کی جانب سے 23 دسمبر 2022 اور 2 مارچ 2023 کو چار الگ الگ انکوائریوں کے بعد، غیر قانونی طور پر سابق چیف آر آرمی سٹاف کے خاندان کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے پر نادرا کے چھ ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ 

گزشتہ سال دسمبر میں نادرا اور ایک حساس سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے کی گئی مشترکہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والے جونیئر ایگزیکٹو ملازم فاروق احمد پہلے شخص تھے جنہوں نے زیر بحث ڈیٹا تک غیر قانونی طور پر رسائی حاصل کی۔ 

یہ بھی پڑھیں | توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جاری نیب نوٹسزغیر قانونی قرار دے دئیے 

موجودہ چیئرمین کی ہدایت پر اعلیٰ اختیاراتی تحقیقاتی کمیٹی نے لاگ انز، یوزر آئی ڈیز، سسٹم لاگز اور آئی پی ایڈریس کا تکنیکی طور پر تجزیہ کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا ہے جو کہ اتھارٹی کے ڈیٹا بیس کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آرمی چیف حکومت کی سخت اقتصادی اقدامات کا دفاع کرتی ہے

 اس کے نتیجے میں کل 10 ملازمین کی نشاندہی ہوئی جنہوں نے غیر قانونی طور پر آرمی چیف کے خاندان کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کی۔ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کے بعد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور ان سے تفصیلی تفتیش شروع کی گئی۔ 

جن عناصر کے کہنے پر خلاف ورزی ہوئی ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ چھ ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔

  کمیٹی نے ان چھ ملازمین پر سرکاری ملازمین (کارکردگی اور نظم و ضبط) رولز 1973 کے تحت ملازمت سے برطرفی کا بڑا جرمانہ عائد کیا ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

نومبر 3, 2026
واسا لاہور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں نئی اسامیوں پر بھرتیاں شروع

واسا لاہور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں نئی اسامیوں پر بھرتیاں شروع

نومبر 2, 2026
تاریخی کامیابی: پاکستان نے ایس سی او انٹربینک کنسورشیم کی سربراہی سنبھال لی

تاریخی کامیابی: پاکستان نے ایس سی او انٹربینک کنسورشیم کی سربراہی سنبھال لی

نومبر 2, 2026
گرین پاکستان انیشیٹو دشت ویلی کی بنجر اراضی زرخیز کھیتوں میں تبدیل

گرین پاکستان انیشیٹو: دشت ویلی کی بنجر اراضی زرخیز کھیتوں میں تبدیل

نومبر 2, 2026
اگنائٹ کے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز نے لندن میں انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا

اگنائٹ کے نیشنل انکیوبیشن سینٹرز نے لندن میں انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا

نومبر 2, 2026
ٹیکس دہندگان کے لیے بڑا جھٹکا: ایف بی آر نے ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو لسٹ سے نکال دیا

ٹیکس دہندگان کے لیے بڑا جھٹکا: ایف بی آر نے ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو لسٹ سے نکال دیا

نومبر 2, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کر دیا

نومبر 3, 2026
واسا لاہور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں نئی اسامیوں پر بھرتیاں شروع

واسا لاہور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ میں نئی اسامیوں پر بھرتیاں شروع

نومبر 2, 2026
تاریخی کامیابی: پاکستان نے ایس سی او انٹربینک کنسورشیم کی سربراہی سنبھال لی

تاریخی کامیابی: پاکستان نے ایس سی او انٹربینک کنسورشیم کی سربراہی سنبھال لی

نومبر 2, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.