نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کیا جانب سے عوام کی سہولت کے لئے آن لائن شناختی کارڈ بنوانےاور کارڈ کو ری-نیو کروانے کے لیے موبائل ایپ تیار کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب پاکستانی شہری بغیر نادراآفس گئے اور لمبی لائنوں میںکھڑے ہوئےبغیر شناختی کارڈ بنوا سکیں گے کیوں کہ نادرا نے ایسی موبائل اپلیکیشن بنا لی ہےجس کے زریعے آپ شناختی کارڈ بنوانے کا تمام طریقہ کار گھر بیٹھے کر سکیں گے اور کارڈ حاصل کرسکیں گے۔
نادرا ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نادرا کی جانب سے بنائی جانے والی موبائل اپلیکیشن ’پاک آئیڈینٹٹی‘ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہےاور اب شہری اسے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
نادرا ترجمان نے بتایا اس ایپ کی مدد سے شہری اپنے موبائل سے گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں اور انہیں کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مزید یہ کہ موبائل ہر ہی لائیو بائیومیٹرک (انگلیوں کے نشان) کی تصدیق اور دیگر کاغذی معلومات کواپلوڈ کرنگ کا آپشن جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | روپیہ دو سال کی بلند ترین قیمت پر آ گیا
شہری اسمارٹ موبائل فون کے کیمرہ کی مدد سے فنگرپرنٹ بھی لے سکیں گے اور اس کے علاوہ اپنی تصویر اور دیگر دستاویزات کو بھی اسکین کر کے اپ لوڈ کیا جا سکے گا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک ہے جس نے ایسی اپلیکیشن متعارف کروائی ہے۔
ایپ کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نادرا طارق ملک کو انتہائی کم وقت میں ایپ کی تیاری مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ موبائل کےذریعے فنگر ہرنٹ اسکین ملکی ٹیکنالوجی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔انہوں نے ایپ بنانے والے سافٹ وئیر انجنیئرز کو موبائل اپلیکیشن کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔
اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور سے PAK IDENTITY نامی اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔