اداکارہ میرب علی نے اپنے اوپر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا کرارہ جواب دیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں اپنے پیارے پالتوکتے ٹوکو کے انتقال کی المناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی ۔جس پر انہیں ناقدین نے تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔
میرب علی کا کہنا تھا کہ ٹوکو انکے گھر کے فرد کی طرح تھا جس کی موت پر انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو اپنے پیارے کتے کے لئے دعا کرنے کو کہا تھا اور لکھا تھا کہ یہ سب بہت اچانک ہوا، وہ بہت بیمار تھا لیکن ہمیں یقین تھا کہ وہ اس بیماری سے لڑ سکتا ہے۔ براہ مہربانی ہمارے چھوٹے بچے کے لئے دعا کریں، آج ہم نے اپنے خاندان کا ایک حصہ کھو دیا ہے۔ اس بیان پران کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اداکارہ میرب علی کا کہنا تھا کہ لوگوں کا یہ رد عمل دیکھ کر ان کو بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے لوگوں بےحسی کے بارے میں کھل کر اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بات کی۔ میرب علی کا کہناتھا کہ ہمارے گھر میں جانوروں کے ساتھ انسانوں کی طرح سلوک کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناقدین نے یہ ردعمل ظاہرکراپنی پرورش کا ثبوت دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | برازیل میں طیارہ گرنے سے 14 افراد ہلاک
میرب کا کہنا تھا کہ اس پیغام کا مقصد بہت سے افراد میں اپنے پالتو جانوروں کے ساتھ گہرے تعلق کو اجاگر کرنا تھا اور پالتو جانوروں کے نقصان کے وقت ہمدردی اور ہمدردی کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ انکے مطابق ٹوکو کا انتقال اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ ہمارے پیارے ساتھی ہماری زندگی میں کتنا اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کا احساس ان کے چلے جانے کے بعد ہوتا ہے۔