مہنگائی کی مجموعی شرح 14 فیصد سے تجاوز کر گئی، ادارہ شماریات کی رپورٹ

 پاکستان  پاکستان

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.38 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں 14.48 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 7 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 15 اشیوئے ضرورت کی قیمتیں پہلے والی رہی ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1.38 فیصد بڑھی ہے جبکہ مجموعی لحاظ سے یہ شرح 14.48 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں | مینار پاکستان واقعہ: عائشہ اکرام کے دوست ٹک ٹاکر ریمبو کے جیل میں انکشافات

ادارہ شماریات نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 28 روپے 56 پیسے  جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے67 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

مزید برآں، اس ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 42  پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے جبکہ انڈے کی فی درجن قیمت میں 2 روپے 21 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ، رواں ہفتے کے دوران بیف 3 روپے، مٹن 95 پیسے اور آلو 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ہے جبکہ اس کے علاوہ دودھ، دہی، چاول، صابن، ڈبل روٹی اور دال ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

زندہ مرغی کی قیمت میں فی کلو 6 روپے 34 پیسے جبکہ آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 2 روپے 19 پیسے سستا ہوا ہے۔

حرمین رضا

جاویریہ حارث اردو خبر میں پاکستان میں مقیم مصنف اور سابق ایڈیٹر ہیں۔

cropped-urdu_khabar_logo.png

ہمارے نیوز لیٹر میں شامل ہوں۔

تازہ ترین مضامین، نوکریاں، مفت، تفریحی خبریں براہ راست اپنے ان باکس میں حاصل کریں۔

170000 سبسکرائبرز یہاں ہیں۔