پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے اضافے کے بعد پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں نے اپنی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔
ہونڈا، میٹرو، یونائیٹڈ، اور روڈ پرنس نے اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
ہونڈا کی طرف سے قیمتوں میں اضافہ:
ہونڈا نے اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں نو ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔ ہونڈا سی ڈی-70 3,600 روپے مہنگا ہو گیا ہے اور اب اس کی قیمت 106,900 روپے ہے۔ سی ڈی-70 ڈریم کی قیمت 4,000 روپے کے اضافے کے بعد اب 113,500 روپے ہے۔
ہونڈا پرائڈر اور 125 کی قیمتیں 5,000 روپے کے اضافے کے بعد اب بالترتیب 144,900 روپے اور 168,500 روپے ہیں۔ سی جی 125 ایس-ای کی نئی قیمت 198,500 روپے ہے جبکہ سی-بی 125 ایف کی قیمت 253,900 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں | جانئے 9 پاکستانی پراڈکٹس سے متعلق جو خاص ہیں
پاک سٹار آٹوموبائل لمیٹڈ کی قیمتیں درج ذیل ہیں:
مورخہ 5 جون سے پاک سٹار آٹوموبائل کی 100 سے 150 سی سی کی بائیکس کی قیمتوں میں 7,000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 200 سی سی آٹو رکشہ لوڈرز کی قیمتوں میں 10,000 روپے اور آٹو رکشہ کی قیمتوں میں 7,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ڈی ایس موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ
کمپنی کا 125 سی سی ماڈل 10 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
یونائیٹڈ آٹو موٹرسائیکل
مورخہ 7 جون سے 70 سے 125 سی سی بائیکس کی قیمتوں میں 3000 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔