مکہ مکرمہ مسلمانوں کے عالمی فریضہ حج کے لئے مناسک حج کا آغاز کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ہو چکا ہے۔ عازمین حج کی جانب سے احرام کی حالت میں طراف کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
فریضہ حج ادا کرنے والوں کو اس بات کی تلقین کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے سلسلے میں بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات ہر سیناٹائزرز کا انتظام کیا گیا ہے اور حاجیوں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔
گورنمنٹ السعودیہ عریبیہ کی جانب سے تمام مقامات سمیت مساجد کو جرقثیم کش ادویات سے پاک کر دیا گیا ہے نیز اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ حرم کعبہ اور حاجیوں سے منسلک تمام عبادات والے مقامات پر صرف کورونا نیگیٹو لوگ جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سال سعودی حکومت نے صرف سعودیہ کے رہائشی اور غیر رہائشی لوگوں کو فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ کسی بھی دوسرے ملک سے کوئی فرد شریک نہیں ہوا سکا ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کی عالمی وبا ہے تا کہ اس کے پھیلاؤ کو زیادہ سے زیادہ محدود کیا جا سکے۔