اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ملک میں تجارتی مراکز کھولنے کی تجویز، فیصلہ ہونا باقی

بلال رشید by بلال رشید
مئی 7, 2020
in اہم خبریں, قومی نیوز
سمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز آج سے کریں گے،اسد عمر

مئی 07 2020: (جنرل رپورٹر) ملک بھر میں تجارتی مراکز کھولنے کی تجویز دی گئی تھی جسے منظور کر لیا ہے جبکہ سکول اور ٹرانسپورٹ کھولنے متعلق خیبر پختونخواہ کے علاوہ باقی صوبوں نے مخالفت کر دی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کے ہونے والے اجلاس میں تجارتی مراکز کھولنے کی تجویز دے دی گئی ہے جبکہ تجارتی مراکز صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک اور رات 8 سے 12 بجے تک کھلا کریں گے– تعلیمی ادارے, ریلوے اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو صوبوں نے بند رکھنے کی حمایت کی ہے

این سی او سی کے اجلاس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عید الفطر کے موقع پر بھی ایس او پیز بنائے جائیں اور ان پر عملدرآمد کو لازمی قرار دے دیا جائے- ہمیں عید منانی ہے لیکن کورونا کو بھی پھیلنے سے روکے رکھنا ہے

وزیر اعظم عمران خان نے اس متعلق سفارشات کو ختمی اور عملی جامہ پہنانے کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا ہے- یاد رہے کہ یہ اجلاس بدھ کو ہونا تھا جسے موخر کر دیا گیا ہے

زرائع کے مطابق جمعرات کو قومی رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں سفارشات کا جائزہ لیا جائے اور ایس او پیز منظور کئے جائیں گے- امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دی جانے والی تجاویز کی منظوری کے بعد 11 مئی سے تجارتی مراکز کھول دئیے جائیں گے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا- اس اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور 9 مئی کے بعد والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا- جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے چاروں صوبوں کے وزراء نے وڈیو لنک کے زریعے شرکت کی- اجلاس میں ہونے والی باہمی مشاورت سے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جس کے مطابق 11 مئی سے تجارتی مراکز کھول دئیے جائیں گے نیز پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈومیسٹک پروازوں کو بھی کھولنے کی تجویز پیش کی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان کی تاریخ، ثقافت اور مشہور سیاحتی مقامات

این سی او سی کی سفارشات میں سکولز بڑے شاپنگ مالز میرج ہال اور ریلوے کو بند رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے

مراد علی شاہ نے وڈیو لنک کے زریعے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے فائدہ ہوا ہے لیکن صوبہ میں اموات اور کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے

ملنے والی سفارشات میں اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کسی قسم کے جلسے جلوس کی بھی اجازت نہیں ہو گی- خیبر پختونخواہ نے سکول سمیت ریل سروس کھولنے کی حمایت کی ہے جبکہ باقی تین صوبوں کی جانب سے اس پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پنجاب میں 2026 میٹرک اور انٹر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

پنجاب میں 2026 میٹرک اور انٹر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

نومبر 23, 2025
پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

نومبر 22, 2025
ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

نومبر 22, 2025
2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

2025 میں مفت روبکس کیسے حاصل کریں؟

نومبر 22, 2025
ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تاریخ اور مقام کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کی تاریخ اور مقام کا اعلان

نومبر 22, 2025
BISE لاہور میٹرک سپلیمنٹری رزلٹ 2025 کیسے چیک کریں؟

BISE لاہور میٹرک سپلیمنٹری رزلٹ 2025 کیسے چیک کریں؟

نومبر 20, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پنجاب میں 2026 میٹرک اور انٹر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

پنجاب میں 2026 میٹرک اور انٹر امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

نومبر 23, 2025
پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

پی ایس ایل 2026 کے لیے پی سی بی نے انعامی رقم میں بڑا اضافہ کردیا

نومبر 22, 2025
ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

ایزی پیسہ سے بغیر ایپ کے پیسے کیسے بھیجیں

نومبر 22, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔