مئی 04 2020: (جنرل رپورٹر) مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ میں ایک بھارتی کرنل اور 5 فوجی مارے گئے– اس ہونے والی جھڑپ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 2 کشمیری مجاہدین بھی شہید ہوئے
تفصیلات کے مطابق کشمیری مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ضلع کپواڑہ مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ ہوئی جبکہ اس ہونے والی جھڑپ میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے جن میں ایک کرنل, ایک بھارتی میجر, دو عام سپاہی اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے-
جبکہ ہونے والی اس جھڑپ میں دو کشمیری مجاہدین بھی شہید ہوئے
یادرہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کئی ماہ سے کرفیو نافذ ہے- وہاں کے مسلمان شدید مشکل میں زندگی بار کر رہے ہیں- نا کھانے کو سامان کی فراہمی ہو رہی ہے نا ہی گھر سے باہر نکل سکتے ہیں- کشمیری مجاہدین ایک عرصے سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ سمیت مسلمان ممالک بھی اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں
مقبوضہ کشمیر میں آئے روز جھڑپیں سامنے آتی رہتی ہیں- قابض بھارتی فوج کے ظلم سے اب تک لاکھوں کشمیری بےگناہ شہید ہو چکے ہیں لیکن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں آئی ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھے گا تو صورتحال مختلف ہو گی- ابھی ان کی آواز کو دبایا جا رہا ہے- خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے لیکن یہ کرفیو کب اٹھے گا یہ کسی کو علم نہیں
کورونا وائرس کے پھیلنے پر دنیا بھر کے لاک ڈاؤن پر کشمیری اور ان کے چاہنے والوں کا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ وائرل ہوا تھا جس میں کہا گیا کہ دنیا کو اب معلوم ہو جانا چاہیے کہ لاک ڈاؤن کا دکھ کیا ہوتا ہے- دنیا تو اب لاک ڈاؤن ہوئی ہے جبکہ کشمیری پچھلے کئی ماہ سے لاک ڈاؤن اور کرفیو کے زیر اثر ہیں
یاد رہے کہ کشمیری مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں- جبکہ اس محاصرے کے دوران 2 کشمیری نوجوان بھی شہید ہوئے