اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کرلی۔

بلال رشید by بلال رشید
جون 4, 2024
in فلمیں انڈسٹری نیوز
معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کرلی۔

فیروز خان کی جانب سے اپنی شادی کی تصدیق خود اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔

فیروز خان نے عروسی لباس میں ملبوس اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ میری زندگی میں خوش آمدید’۔ فیروز خان نے اس موقع پر اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے خوبصورت بھی لکھا۔

اداکار کی پوسٹ پر بڑی تعداد میں ان کے مداح مبارک باد کا پیغام لکھ رہے ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
فیروز خان کی دلہن کے بارے میں حتمی طور پر تو معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کون ہیں اور نہ ہی فیروز خان نے اس حوالے سے کوئی بات بتائی۔

تاہم اس سے قبل فیروز خان کی دوسری شادی کی زیر گردش تصاویر اور ویڈیوز نے صارفین کو شش وپنج میں مبتلا کر دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں فیروز خان کو دعا نامی لڑکی کے ساتھ مایوں کی رسم کے لیے بیٹھے اور ہاتھوں پر مہندی ابٹن لگاتے دیکھا گیا۔
ایک اور ویڈیو میں فیروز خان اپنی دلہن کے ہمراہ سیڑھیاں چڑھ رہے تھے اور ویڈیو میں بچے اور دیگر افراد بھی موجود تھے.
ویڈیوز دیکھر کر سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا تھے، کوئی ویڈیوز کو حقیقت جان کر اداکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہا تھا تو کوئی ویڈیوز کو ڈرامے کی شوٹنگ قرار دے رہا تھا۔ ویڈیوز میں فیروز کے ساتھ ان کے اہل خانہ کا کوئی بھی فرد نظر نہیں آیا تھا۔

اس کے علاوہ فیروز خان یا ان کے کسی بھی خاندانی ذرائع سے ان کی دوسری شادی کی تصدیق یا تردید نہیں ہوئی تھی تاہم اب اداکار نے خود انسٹا گرام پوسٹ میں اپنی شادی کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا واقعی فہد مصطفی کا "ڈنک" کا کوئی خفیہ ایجنڈا ہے؟

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھاکہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پروفیشنل انداز میں ہیر ماسک لگانے کا طریقہ

پروفیشنل انداز میں ہیر ماسک لگانے  کا طریقہ

دسمبر 17, 2025
iPhone سے Android ڈیٹا ٹرانسفر ٹول کیا ہے؟

iPhone سے Android ڈیٹا ٹرانسفر ٹول کیا ہے؟

دسمبر 17, 2025
پاکستان میں 5G رول آؤٹ:جانیں PTA کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز

پاکستان میں 5G رول آؤٹ:جانیں PTA کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز

دسمبر 17, 2025
Word میں خالی پیج ختم کیسے کریں

Word میں خالی پیج ڈیلیٹ کیسے کریں

دسمبر 17, 2025
پاکستان میں Quinoa: نام، استعمال اور فوائد

پاکستان میں Quinoa: نام، استعمال اور فوائد

دسمبر 16, 2025
Huawei Nova 15 سیریز لانچ : ڈیزائن اور اسپیسفیکیشنز

Huawei Nova 15 سیریز لانچ : ڈیزائن اور اسپیسفیکیشنز

دسمبر 16, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پروفیشنل انداز میں ہیر ماسک لگانے کا طریقہ

پروفیشنل انداز میں ہیر ماسک لگانے  کا طریقہ

دسمبر 17, 2025
iPhone سے Android ڈیٹا ٹرانسفر ٹول کیا ہے؟

iPhone سے Android ڈیٹا ٹرانسفر ٹول کیا ہے؟

دسمبر 17, 2025
پاکستان میں 5G رول آؤٹ:جانیں PTA کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز

پاکستان میں 5G رول آؤٹ:جانیں PTA کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز

دسمبر 17, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔