Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

معاشرے سے جرم کیسے ختم کئے جاسکتے ہیں؟ پانچ طریقے

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 14, 2023
in طرز زندگی اور لائف اسٹائل – صحت مند زندگی، ٹرینڈز اور عملی مشورے
جرم کیسے ختم کئے جاسکتے

معاشرے سے جرم ختم کرنے کے 5 طریقے

انسانوں کے معاشرے میں جرائم عام ہیں جس کی سادہ سی وجہ یہ ہے کہ ہر شخص دوسرے سے مختلف سوچتا اور کرنا چاہتا ہے۔ ہر شخص کا دائرہ کار مختلف ہے اور ہر شخص کی نظر میں سچ اور درست بات مختلف ہے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں وجوہات ہیں جن کی وجہ سے جرم سرزرد ہوتے ہیں لیکن اس کا حل کیا ہے؟ آج ہمیں ایسے 5 طریقوں سے متعلق جاننا ہے جن کے زریعے ہم معاشرے سے جرم ختم کر سکتے ہیں۔

اول۔ تشدد کو ختم کریں:

تشدد اور اپنی سوچ کو ہر ایک پر مسلط کرنے کی خواہش سے جرم سرزرد ہوتے ہیں۔ ہر ملک کو اس حوالے سے جامع لائحہ عمل ترتیب دینے کی ضرورت ہے کہ تشدد کی حوصلہ شکنی کی جائے اور لوگوں میں زیادہ سے زیادہ برداشت کا عنصر پیدا ہو۔ اس حوالے سے حکومتی سطح پر کام اور پلان ترتیب دیا جا سکتا ہے جس می عوام کی باقاعدہ تربیت کا اہتمام ہو۔

دوم۔ قانون کی حکمرانی:

جب تک کسی ملک میں جرائم کے حوالے سے سخت قوانین نا بنائے جائیں اور پھر ان پر سختی سے عمل درآمد نا کروایا جائے تو تب تک جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ جن ممالک میں جرائم کی سطح کم ہے یا بالکل جرائم نہیں ہے، وہاں قانون کی حکمرانی ہے اور قانون پر عملد درآمد نا کرنے پر سختی سے نمٹا جاتا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ملک کی اشرافیہ صحیح راستے پر گامزن ہو اور ہر چھوٹے بڑے امیر غریب کے لئے ایک قانون ہو۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں چاند گرہن کی تاریخ اور وقت کی تصدیق

جرم سرزرد کرنے والا کتنا ہی معاشی لحاظ سے طاقت ور کیوں نا ہو، اسے قانون کے مطابق سزا ملے۔ جب رعایہ یہ دیکھتی ہے کہ قانون مختلف لوگوں کے ساتھ مختلف برتاؤ کرتا ہے تو پھر ان میں جرم اور بغاوت جیسے جذبات پیدا ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | پاکستان سیلاب متاثرین: ایشین ڈیویلپمنٹ بینک 2.5 بلین ڈالر امداد دے گا

یہ بھی پڑھیں | آرمی فورسز کو سیاست سے دور رہنا چاہیے، جنرل قمر باجوہ

سوئم۔ مردانہ تشدد سے نمٹیں: 

بہت ساری تحریکیں ہیں جو خواتین کے حقوق پر مرکوز ہیں۔ لیکن میں نے دنیا بھر میں زیادہ تر ہلاکتیں مردوں کی مردوں کے ہاتھوں دیکھی ہیں۔ میرے خیال میں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری خواتین کے خلاف تشدد کے اثرات پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اگر آپ مردوں کے مردوں پر تشدد کو نظر انداز کرتے ہیں تو یہ بھی غلط ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ مرد اور عورت کے تشدد کو ایک ہی مسئلہ سمجھیں۔ 

 ہمیں ان مسائل کو ہار جیت کے طور پر دیکھنے کے بجائے جامع طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جنسی غیر منصفیانہ رویہ تشدد کو جنم دیتا ہے۔ یہ صرف ریاستی سطح پر ہی نہیں بلکہ خاندانی سطح کا بھی معاملہ ہے۔ بیٹے اور بیٹی ایک جیسا پیار دیں۔ کوشش کریں آپ کا جھکاؤ کسی ایک طرف ہو بھی تو ظاہر مت کریں۔ وسائل کی منصفیانہ تقسیم کریں۔

چہارم۔ غربت پر توجہ دیں:

غربت بہت سے مسائل اور جرائم کی وجہ ہے۔ عالمی تنظیموں کو اس بات پر توجہ دینے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔ عام دیکھا یہی گیا ہے کہ جو ممالک جتنے غریب ہیں ان میں جرائم کی شرح اتنی ہی زیادہ ہے۔ جب ایک شخص کی بہت بنیادی ضروریات پوری نا ہوں تو پھر جرائم کی طرف قدم رکھنے کا سوچ سکتا ہے۔ اس لئے ہر حکومت کو اپنے رہائشیوں کی بنیادی ضروریات کا لازمی بندوبست کرنا چاہیے جن میں کھانا اور رہائش شامل ہے۔ ایک بہتر معیشت کم جرائم کی ضامن ہوتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  جانئے پاکستان میں عید الفطر کے روایتی کھانوں سے متعلق

پنجم۔ گن کنٹرول پر توجہ مرکوز کریں:

  جہاں بندوقیں نہیں ہیں وہاں بندوق سے موت نہیں ہو سکتی۔ یہ ایک سادہ سی بات ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ مسلح تشدد پر اثر انداز ہونے کا ایک آسان اور عملی طریقہ یہ ہے کہ غیر قانونی بندوقوں کو روکنے کی کوشش کی جائے۔ اسلحہ کے کنٹرول کے حوالے سے حکومت کو سخت گیر اقدامات کرنے چاہیے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان سہ فریقی کرکٹ سیریز

پی سی بی ڈومیسٹک کوریڈور اپڈیٹ، زمبابوے اور آئرلینڈ کے ساتھ سہ فریقی کرکٹ سیریز خطرات 

ستمبر 29, 2026
ستھرا پنجاب اتھارٹی سربراہ

ستھرا پنجاب اتھارٹی کا بریک تھرو، ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ستمبر 29, 2026
پاک کوریا عدالتی تعاون فروغ

اسلام آباد میں بریک تھرو، پاکستان اور جنوبی کوریا کا عدالتی نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

ستمبر 29, 2026
پنجاب اقلیتی نوجوان سول سروسز کورس

حکومتِ پنجاب کا بڑا بریک تھرو، لاہور میں ایک ماہ کے فری رہائشی کورس کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 28, 2026
پاکستان چیس اولمپیاڈ گولڈ میڈل

ازبکستان میں تاریخی بریک تھرو، 46ویں شطرنج اولمپیاڈ میں پاکستان اوپن ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ستمبر 28, 2026
پاکستان آئی ایم ایف قرض مذاکرات

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 1.2 ارب ڈالر قسط کے لیے کلیدی مذاکرات کا باقاعدہ آغاز، نئے معاشی اہداف کا جائزہ

ستمبر 28, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان سہ فریقی کرکٹ سیریز

پی سی بی ڈومیسٹک کوریڈور اپڈیٹ، زمبابوے اور آئرلینڈ کے ساتھ سہ فریقی کرکٹ سیریز خطرات 

ستمبر 29, 2026
ستھرا پنجاب اتھارٹی سربراہ

ستھرا پنجاب اتھارٹی کا بریک تھرو، ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ستمبر 29, 2026
پاک کوریا عدالتی تعاون فروغ

اسلام آباد میں بریک تھرو، پاکستان اور جنوبی کوریا کا عدالتی نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

ستمبر 29, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.