اسلام آباد–
مریم نواز کی جانب سے ایک دفعہ پھر پاکستان کے سیکورٹی اداروں پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش کی گئی ایک نئی درخواست میں ، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے الزام لگایا کہ نواز شریف ، خود اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو آمدن سے زائد اثاثوں میں سزا دینے میں ملک کی اہم انٹیلی جنس کا کردار ہے۔
پاناما کے سامنے آنے کے بعد ، عمران خان ، جو اب وزیر اعظم ہیں ، نے عدالت عظمیٰ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں نواز شریف کو عہدے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا اور احتساب عدالت کو ان کے اور ان کے خاندان اور دیگر مدعا علیہان کے خلاف ریفرنس کھولنے کا حکم دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | روپیہ دو سال کی بلند ترین قیمت پر آ گیا
اس کے علاوہ، 6 جولائی ، 2018 کو ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تینوں کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹ ریفرنس میں مجرم قرار دیا تھا اور انھیں بالترتیب 10 ، سات اور ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔
اس کے بعد سے ، مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز مسلسل سیکورٹی اداروں اور پاک فوج کے خلاف بیانات دیتی آ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنی پٹیشن کے مختلف صفحات شیئر کئے اور کہا کہ یہ وہ صفحات ہیں جو میڈیا کی جانب سے چھہائے گئے ہیں۔ میرے خلاف کیس پہلے سے تیار تھا جبکہ اس کیس میں جنرل فیض حمید نے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا ہے۔
مریم نواز کے اس بیان پر عام سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ وہی مریم نواز ہیں جن کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کویئ جائیداد نہیں ہے۔ ایک دوسرے صارف نے اسے بھارتی ایجنٹ قرار دیا جو پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا چاہتی ہے۔