پاکستان –
پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز
کی ایڈیٹر انچیف جیو اور جنگ میر شکیل الرحمان سے گفتگو کی ایک اور مبینہ آڈیو ریکارڈنگ لیک ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی ایک اور ریکارڈنگ لیک ہوگئی ہے۔ ٹیپ میں مریم نواز کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ انہوں نے میر شکیل سے ذاتی طور پر بات کی کیونکہ وہ جیو سے جو چاہتے تھے وہ نہیں مل رہا تھا۔
مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ جیوسےخودبات کی توویسانہیں ہورہاتھا جیساہم چاہتےتھے، پھرمیں نےمیرشکیل صاحب سےذاتی طورپرخودبات کی۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان کی بھارت کے آر ایس ایس چیف کے ریمارکس کی مذمت
مریم نواز کو آڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ زیادتی ہے آپ دونوں طرف کے فیکٹس دکھا رہے ہیں، جس پر میر شکیل سے کہا آپ کو دکھانا چاہئے، عمران خان نے بغیر تصدیق کءےجھوٹ بولا اور اسی جھوٹ کو عمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑ لیں۔
مریم نواز کی اس مبینہ آڈیو میں میر میرشکیل سے کہہ رہی ہیں کہ آپ کو یہ کرنا پڑے گا اور اس نے کیا،میں نے میاں عامرسےبھی یہی کہا، میاں عامرنے کہا کہ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کےساتھ، اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کردیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کی میڈیا ٹیم کی مبینہ ٹیپ مسلم لیگ ن انتظامیہ کے تحت منظر عام پر آئی تھی جس کا مسلم لیگ ن کے رہنما نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ان کی آواز تھی۔ سابق آڈیو لیک میں مریم نواز نے متعدد نیٹ ورکس پر اشتہارات بند کرنے کا کہا تھا۔