کراچی کیں بارشوں کی پیشن گوئی
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں 29 سے 30 مارچ تک بارش/ بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد نئی مغربی لہر خطے کو متاثر کر رہی ہے۔
اس موسمی نظام کے زیر اثر آج اور کل کے دوران جیکب آباد، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، سکھر، گھوٹکی، کشمور اور سانگھڑ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پیشن گوئی کے مطابق آج بروز جمعرات کراچی ڈویژن، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، میرپورخاص، سجاول اور ٹنڈو محمد خان کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں | رانا ثناء اللہ کے خلاف ایف آئی آرز کٹوائیں، عمران خان کی کارکنان کو ہدایت
محکمہ موسمیات کی دیگر علاقوں کی پیشنگوئی
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اس سے قبل ایک موسمی ایڈوائزری میں پیش گوئی کی تھی جس کے مطابق نوکنڈی، دالبندین، 28 سے 31 مارچ تک کوئٹہ، ژوب، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، سبی، لورالائی، قلات، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، آواران اور بلوچستان کے ضلع کیچ میں موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ایک اور مغربی لہر یکم اپریل کو ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور یہ خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 04 اپریل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔