سابق کرکٹر محمد عامر نے شاہین آفریدی کی انجری کے حوالے سے نام لئے بغیر بات کرتے ہوئے روٹیشن پالیسی کی اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو بلاوجہ کے زخموں سے محفوظ رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ نے روٹیشن پالیسی اہم کھلاڑیوں کی ورلڈ کپ میں انجری کے بعد کی صورتحال کو دیکھ کر طے کی۔
یہ بھی پڑھیں | فاطمہ ثنا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان کی کپتانی کریں گی
محمد عامر نے کہا کہ آغاز میں کوئی روٹیشن پالیسی نہیں تھی لیکن پھر انتظامیہ نے صرف اس لئے نافذ کر دیا کہ کھلاڑی زخمی ہو رہے تھے۔ انہوں نے دراصل نام لئے بغیر شاہین آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا ورلڈ کپ کے دوران بہت سے کھلاڑی زخمی ہوئے جبکہ کچھ انجری ہونے کے باوجود کھیل رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان معاملات کو دیکھے کیونکہ آپ کا نصب العین اپنے ملک کی خدمت کرنا ہے۔ اور یہ کام آپ کو بہتر انداز میں کرنا چاہیے۔