محمد رضوان کا اپنے ہارورڈ ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ
پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان (جو اس وقت کپتان بابر اعظم کے ساتھ معزز ہارورڈ بزنس اسکول میں داخل ہیں) نے اپنے استاد کو قرآن پاک کا ایک نسخہ تحفے میں دیا ہے۔
دونوں کرکٹرز بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس پر اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کو فالو کر رہے ہیں۔
لوگوں کی محمد رضوان کی تعریف
جیسے ہی ٹوئٹر پر کرکٹر کی قرآن کا ترجمہ شدہ نسخہ پیش کرنے والی تصویر منظر عام پر آئی تو لوگوں نے ان کے اس عمل کو سراہنا شروع کردیا۔
کچھ کمنٹس درج ذیل ہیں۔
‘رضوان اسلام پھیلانے میں سبقت لے گیا’
‘رضوان وہی کر رہا ہے جس میں وہ بہترین ہے یعنی اسلام پھیلانا’
‘کیا زبردست (اسلام کا) سفیر ہے!’
واضح رہے کہ محمد رضوان تبلیغ کے حوالے سے پہلے بھی مشہور ہیں اور اپنے ساتھی کرکٹرز اور سینئرز کو بھی اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے پاکستان کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو بھی قرآن پاک کا ایک نسخہ تحفے میں دیا۔
یہ بھی پڑھیں | ورلڈ کپ میں شرکت کا انحصار حکومتی ہدایات پر ہے، پی سی بی
یہ بھی پڑھیں | پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب، کاشف شورو کو کراچی اور حیدرآباد کے میئر کے لیے نامزد کردیا
بابر اعظم اور محمد رضوان نامور اسکول میں شامل ہونے والے پہلے دو کرکٹر بن گئے ہیں۔
وہ 31 مئی سے 3 جون تک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ یہ جوڑی 13 جون تک پروگرام کے بعد امریکہ میں مختلف کمیونٹیز کے ساتھ بھی مشغول رہے گی۔
محمد رضوان نے اس پروگرام سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ ہم ہارورڈ کے اس پروگرام میں دنیا کے بہترین لوگوں سے سیکھنے کے لیے جا رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک دلچسپ سفر ہوگا اور میں کرکٹ کی دنیا کے اگلے سپر اسٹارز کے ساتھ اپنے سیکھنے اور تجربات کا اشتراک کرنے کا منتظر ہوں۔