مائکروسافٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ ونڈوز کے نئے ورژن پر کام کر رہا ہے جبکہ مستقبل قریب میں کسی وقت بھی اس کی تفصیل شائع کرے گا۔
مائکروسافٹ کا کہنا ہے کہ جلد ہی ہم ڈویلپرز اور تخلیق کاروں کے لئے زیادہ سے زیادہ معاشی مواقع فراہم کرنے کے لئے گزشتہ دہائی کی ونڈوز میں ایک اہم ترین اپ ڈیٹ شیئر کریں گے۔
مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے آج صبح کمپنی کے بل 2020 – 21 سے متعلق ا ڈیٹ کے خواہاں لوگوں کو اس متعلق اپ ڈیٹ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ گذشتہ کئی مہینوں سے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ سے متعلق ٹیسٹنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ونڈوز کے نئے ورژن کے بارے میں بہت پرجوش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان جنرل اسمبلی اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ اٹھائے گا
ہم آج ونڈوز کے ہر ڈویلپر کے لئے مزید مواقع پیدا کریں گے اور ان تخلیق کاروں کا خیرمقدم کریں گے جو ایپلیکیشنس کی تعمیر اور تقسیم اور رقم کمانے کے لئے جدید ، نیا اور اوپن پلیٹ فارم تلاش کر رہے ہیں۔
حالیہ رپورٹ کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ مائیکروسافٹ اسٹور کے تازہ ترین ورژن پر کام کر رہا ہے۔ مبینہ طور پر کمپنی نے جن تبدیلیوں کا منصوبہ بنایا ہے ان میں کمپنیوں کو ایپ خریداریوں کے لئے فیسیں جمع کرنے کے لئے اپنا خود ادائیگی کا نظام استعمال کرنے کی اجازت بھی شامل ہے۔ یہ وہ چیز ہے جو ڈویلپرز کو فراڈ سے بچنے میں مدد دے گی۔
مائیکرو سافٹ نے کہا ہے کہ وہ ونڈوز 10 ایکس کے عناصر کو ونڈوز 10 میں مناسب طور پر ضم کرے گا۔ مائیکرو سافٹ سے ونڈوز 10 ایکس کے ذریعے چلائے جانے والے کم از کم انٹرفیس میں کچھ تبدیلی کی توقع کی جا رہی ہے۔