مریم نواز کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کے لیے دائر درخواست بدھ کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس میں پاسپورٹ کی واپسی کے لیے مریم کی متفرق درخواست کی سماعت بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں | بلوچستان میں 27 ستمبر کو بلدیاتی الیکشن ہوں گے
یہ بھی پڑھیں | ڑانسجینڈر بل واپس نا لیا تو فیض آباد آئیں گے، تحریک لبیک
تین رکنی بینچ 27 ستمبر کو سماعت کرے گا
چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تین رکنی بینچ 27 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
اپنی پچھلی سماعت کے دوران تین رکنی بنچ نے مدعا علیہان سے جواب طلب کیا تھا۔