اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

لاہور کے 66 علاقے کوروبا کی وجہ سے سیل

بلال رشید by بلال رشید
جون 17, 2020
in اہم خبریں, صحت, علاقائی خبریں, قومی نیوز
لاہور کے 66 علاقے کوروبا کی وجہ سے سیل

جون 17 2020: (جنرل رپورٹر)  لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے باعث 66 علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے- محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں تیس جون تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے- متاثرہ علاقوں میں کسی قسم کی سیاسی مذہبی تقریبات کی اجازت نہیں ہو گی- کسی قسم کا بھی مجمع نا لگایا جا سکے گا- خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی

تفصیلات کے مطابق رات 12 بجتے ہی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں کو بیرئیر لگا کر سیل کر دیا گیا ہے- کورونا ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں سخت لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جبکہ صرف اشیائے خوردو نوش اور میڈیکل اسٹور کی دکانیں کھلی رہیں گی

جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں شاپنگ مالز, مارکیٹس اور پبلک پرائیوٹ سمیت ہر قسم کے دفاتر بند رہیں گے- عوام کو آمد و رفت کی اجازت نہیں ہو گی نا ہی کسی قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی- ضرورت کے تحت ایک آدمی اپنی ذاتی سواری کو استعمال کر سکتا ہے- ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہو گی

زرائع کے مطابق سیل کئے گئے علاقوں میں اشیائے خوردو نوش کی دکانیں صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلا کریں گی- جبکہ میڈیکل اسٹور اور لیبارٹریز ہفتہ کے ساتوں روز چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی

سیل کئے گئے علاقوں میں مقیم پولیس, جج, وکیل, ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز لگائی لگائی دفعہ 144 سے مستثنی قرار دے دئیے گئے ہیں جبکہ ہر قسم کے مریض کے ساتھ 2 افراد کو اسپتال جانے کی بھی اجازت ہے

یہ بھی پڑھیں:  دبئی سے 250 مسافر پاکستان پہنچ گئے

جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں بیگم کورٹ شاہدرہ, رستم پارک  گلشن راوی, مغل پورہ, ریلوے کالونی, ملتان روڈ نجی سوسائٹی, رحمان پورہ وحدت کالونی, چائنہ سکیم گجرپورہ, استعمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی, ڈیفینس بی اور دیگر کئی علاقے شامل ہیں

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان علاقوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے- وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد جاری ہے- پنجاب میں سب سے زیادہ کیسز لاہور ہیں یہی وجہ ہے کہ لاہور کے 66 علاقے کورونا ہاٹ اسپارٹ میں شامل ہو گئے جس کے باعث ان کو سیل کیا گیا ہے

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

نومبر 8, 2025
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے لائیو کیسے دیکھیں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے: لائیو کیسے دیکھیں

نومبر 8, 2025
چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

 چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

نومبر 8, 2025
27ویں آئینی ترمیم: حکومتِ پاکستان کی اہم تجاویز اور مقاصد کیا ہیں؟

27ویں آئینی ترمیم: حکومتِ پاکستان کی اہم تجاویز اور مقاصد کیا ہیں؟

نومبر 8, 2025
پنجاب اسکول ٹیچر انٹرن شپ (STI) پروگرام 2025 کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

پنجاب اسکول ٹیچر انٹرن شپ (STI) پروگرام 2025 کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

نومبر 7, 2025
سنیپ چیٹ پر بلاک کرنے کا طریقہ

سنیپ چیٹ پر بلاک کرنے کا طریقہ

نومبر 8, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

نومبر 8, 2025
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے لائیو کیسے دیکھیں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے: لائیو کیسے دیکھیں

نومبر 8, 2025
چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

 چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

نومبر 8, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔