مئی 12 2020: (جنرل رپورٹر) پنجاب میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کے لئے ایس او پیز جاری کر دئیے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر مریضوں کو گھر میں قرنطینہ ہونے کی اجازت مل گئی ہے تاہم ایس او پیز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی صوبائی کورونا کمیٹی کے وائس چئیرمین ڈاکٹر اسد اسلم نے گھروں میں قرنطینہ کئے جانے والے مریضوں سے متعلق ایس او پیز پر گفتگو کی- ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریض کا گھر پر قرنطینہ ہونے کے لئے ضروری ہے کہ اسے گھر میں الگ کمرہ میسر ہو- اور کمرے کے ساتھ اٹیچ غسل خانہ ہونا بھی ضروری ہے جس کو سوائے مریض کے کوئی اور شخص استعمال نا کرے
ڈاکر اسد اسلم نے مزید بتایا کہ مریض کے پاس اس کے قرنطینہ والے کمرے میں 24 گھنٹوں کے لئے ٹیلی فون سروس ہونی چاہیے- یہ بھی ضروری ہے کہ مریض کورونا کے علاوہ کسی اور بیماری میں مبتلا نا ہو
گھروں میں قرنطینہ کئے جانے سے متعلق ایس او پیز پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر اسد اسلم نے مزید بتایا کہ مریض کی نگہداشت کے لئے کسی صحت مند اور تندرست شخص کا گھر پر ہونا ضروری ہے- مزید برآں یہ کہ ضرورت کرنے پر اسے اسپتال منتقل کیا جا سکے اس غرض سے سفری سہولت کا ہونا بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے
ڈاکٹر اسد اسلم نے یہ گفتگو نجی ٹیو نجی چینل پر صحافی کے سوال کے جواب میں کیں
ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ جن مریضوں میں بتائی گئی شرائط پائی جاتی ہیں اور وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنا سکتے ہیں تو ایسے مریض گھر میں قرنطینہ ہونے کے اہل ہیں
وہ مریض جو شرائط پر پورا اترتے ہیں فارم فل کر کے میو اور ایکسپو فیلڈ اسپتال سے گھر جا سکتے ہیں انہیں اجازت دے دی جائے گی
یاد رہے کہ اس سے پہلے کورونا کے کسی مریض کو گھر میں قرنطینہ ہونے کی اجازت نہیں تھی تاہم اب پنجاب کے مریضوں کو اس کی اجازت دے دی گئی ہے– گھروں میں قرنطینہ ہونے کے لئے صرف وہی مریض اہل ہوں گے جو ڈاکٹر اسد اسلم کے بتائے گئے ایس او پیز پر پورا اترتے ہیں