پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے دونوں بیٹے گزشتہ ہفتے وزیر آباد میں پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے اپنے والد سے ملاقات کے لیے لاہور، پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان برطانیہ سے لاہور پہنچے اور سیدھا زمان پارک پہنچے۔
عمران خان کے یہ بچے ان کی سابقہ بیوی جمائما گولڈ اسمتھ سے ہیں۔
جمائما کا حملے پر اظہار افسوس
یہ بھی پڑھیں | عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر مرکزی ملزم نوید اور دیگر نامعلوم کے خلاف درج
یہ بھی پڑھیں | اسلام آباد میں نیم فوجی دستے تعینات، پی ٹی آئی کی جانب سے سڑکیں بلاک
قبل ازیں جمائما گولڈ اسمتھ نے عمران خان پر قاتلانہ حملے پر صدمے کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے اس شخص کی بھی تعریف کی جس نے پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی سربراہ پر حملے کو ناکام بنایا۔
جمائما نے اپنے بیٹوں کی طرف سے بھی اس شخص کا شکریہ ادا کیا جس نے قاتلانہ حملے کو ناکام بنایا۔
عمران خان نے اپنی کتاب ’’پاکستان، اے پرسنل ہسٹری‘‘ بھی اپنے بیٹوں کو وقف کی ہے۔ عمران خان اور جمائما 1995 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور 2004 میں علیحدگی اختیار کر لی اور اب ان کے دونوں بیٹے اپنی ماں کے ساتھ رہتے ہیں۔