کراچی کی تمام نشستوں پر ضمنی الیکشن
عمران خان کراچی کی تمام نشستوں پر ضمنی الیکشن لڑیں گے
نجی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نو قومی اسمبلی (این اے) کے حلقوں سے آئندہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نو حلقوں سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے
پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کراچی کے تمام نو حلقوں سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔
یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کی خالی کردہ 33 قومی اسمبلی (این اے) پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔
انتخابی نشانات 23 فروری کو الاٹ کیے جائیں گے
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک وصول کیے جاسکیں گے۔
ای سی پی نے مزید کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو کی جائے گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 23 فروری کو الاٹ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | مجھے قتل کرنے کا پلان سی آصف زرداری نے بنایا، عمران خان کا الزام
یہ بھی پڑھیں | مریم نواز آج پاکستان واپس آئیں گی
ضمنی انتخابات درج ذیل حلقوں میں ہوں گے۔
این اے-04 سوات-III
این اے 17 ہری پور I
این اے 18 صوابی I
این اے 25 نوشہرہ I
این اے 26 نوشہرہ ٹو
این اے 32 کوہاٹ
این اے 38 ڈی آئی خان
این اے 43 خیبر I
این اے 52 اسلام آباد
این اے 53 اسلام آباد II
این اے-54 اسلام آباد-III
این اے 57 راولپنڈی I
این اے-59 راولپنڈی-III
این اے-60 راولپنڈی-4
این اے-62 راولپنڈی-6
این اے-63 راولپنڈی-7
این اے 67 جہلم II
این اے 97 بھکر I
این اے-126 لاہور-4
این اے-130 لاہور-8
این اے 155 ملتان II
این اے 156 ملتان III
این اے 191 ڈیرہ غازی خان III
این اے 241 کورنگی کراچی III
این اے 242 کراچی ایسٹ
این اے 243 کراچی ایسٹ II
این اے-244 کراچی ایسٹ-III
این اے-247 کراچی جنوبی-II
این اے-250 کراچی ویسٹ-III
این اے 252 کراچی ویسٹ
این اے-254 کراچی سینٹرل-II
این اے-256 کراچی سینٹرل-4
این اے 265 کوئٹہ