اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

 عمران خان کا بشریٰ بی بی کے ساتھ دو بار نکاح ہوا، مفتی سعید کا انکشاف

ریحان صدیقی by ریحان صدیقی
جنوری 25, 2024
in سیاست کی خبریں
عمران خان کا بشریٰ بی بی کے ساتھ دو بار نکاح ہوا، مفتی سعید کا انکشاف

عمران خان کا بشریٰ بی بی کے ساتھ دو بار نکاح ہوا

زرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بشریٰ بی بی کے ساتھ نکاح میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ یہ نکاح دو بار کیا گیا۔ اس بات کا انکشاف نکاح پڑھانے والے مفتی سعید خان نے جیو نیوز کے پروگرام "جرگہ” کے دوران کیا۔

  مفتی سعید نے انکشاف کیا کہ پہلا نکاح عدت کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا اور پہلے نکاح وقت انہیں یہچیز نہیں بتائی گئی تھی۔ مفتی نے بتایا کہ وہ اس سے لاعلم تھے۔ تاہم جب انہیں صورتحال کا علم ہوا تو انہوں نے دوبارہ نکاح پڑھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پہلے نکاح کو کالعدم قرار دیا اور اسلامی تعلیمات کے مطابق دوبارہ نکاح پڑھایا۔

عمران خان کا بشری بی بی سے نکاح

سابق وزیراعظم نے فروری 2018 میں بشریٰ بی بی سے شادی کی جو ان کی تیسری بیوی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | پنتالیس پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی نے استعفے واپس لے لئے

یہ بھی پڑھیں | محسن نقوی پنجاب کے نگران وزیر اعلی بن گئے

 پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے شادی کی خبر کی تصدیق کر دی تھی۔ ان کے دوست زلفی بخاری اور پارٹی کے سابق رہنما عون چوہدری نے کہا تھا کہ نکاح مفتی سعید نے لاہور میں پڑھایا ہے۔ وہ دونوں عمران خان کے نکاح کے گواہ بھی تھے۔ 

سابق وزیراعظم کے تیسرے نکاح سے متعلق خبر

سابق وزیراعظم کے تیسرے نکاح سے متعلق خبر کو سب سے پہلے دی نیوز کے سینئر نمائندے عمر چیمہ نے بریک کیا تھا جن کا کہنا تھا کہ پہلا نکاح یکم جنوری 2018 کو ہوا تاہم پارٹی نے اس وقت اس رپورٹ کی تردید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر نہیں لگے گی

 پی ٹی آئی نے بعد میں تصدیق کی کہ عمران خان نے بشریٰ نامی خاتون کو شادی کی پیشکش کی ہے۔

عمر چیمہ نے کہا تھا کہ عمران خان نے بشریٰ سے اس وقت شادی کی جب وہ عدت میں تھیں۔ صحافی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ بشریٰ کی عدت سے متعلق حقیقت کو چھپانے کے لیے 18 فروری 2018 کو تصاویر جاری کی گئیں۔

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی

ریحان صدیقی ایک ماہر سیاسی تجزیہ کار اور صحافی ہیں، جو ملکی و بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ اپنے بے باک اندازِ تحریر اور تفصیلی تجزیوں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان کی 10 بہترین جامعات

پاکستان کی 10 بہترین جامعات

ستمبر 16, 2025
ایپل کا نیا سافٹ ویئر اپڈیٹ ios 26 مزید اسمارٹ فیچرز

ایپل کا نیا سافٹ ویئر اپڈیٹ iOS 26: مزید اسمارٹ فیچرز

ستمبر 16, 2025
فیصل آباد کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

فیصل آباد کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

ستمبر 16, 2025
کوئٹہ کے بہترین 10 اسکول معیاری تعلیم کے لیے

کوئٹہ کے بہترین 10 اسکول معیاری تعلیم کے لیے

ستمبر 15, 2025
10 بہترین جامعات برائے اعلیٰ تعلیم بہاولپور

10 بہترین جامعات برائے اعلیٰ تعلیم بہاولپور

ستمبر 15, 2025
پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں، 30 اگست 2025

پاکستان میں آج سونے کی قیمتیں، 15 ستمبر 2025

ستمبر 15, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان کی 10 بہترین جامعات

پاکستان کی 10 بہترین جامعات

ستمبر 16, 2025
ایپل کا نیا سافٹ ویئر اپڈیٹ ios 26 مزید اسمارٹ فیچرز

ایپل کا نیا سافٹ ویئر اپڈیٹ iOS 26: مزید اسمارٹ فیچرز

ستمبر 16, 2025
فیصل آباد کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

فیصل آباد کے 10 بہترین اسکول برائے معیاری تعلیم

ستمبر 16, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔