اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

عمران خان نے ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کر دی

بلال رشید by بلال رشید
مئی 1, 2020
in اہم خبریں, قومی نیوز
وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف چلائی گئی مہم پر نوٹس

   مئی 01 2020: (جنرل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے ایک دفعہ پھر مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اشرافیہ نے ملک میں سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاؤن کر دیا اور کسی نے غریب مزدور طبقے کا نہیں سوچا- انہوں نے کہا کہ کورونا اگر صرف غریبوں کو ہوتا تو یہ کبھی لاک ڈاؤن نا کرتے- کورونا چانکہ امیر غریب دونوں کو ہوتا ہے اس لئے حکمران اشرافیہ نے لاک ڈاؤن کر دیا اور یہ نہیں سوچا کہ غریب اور مزدور طبقے کا کیا بنے گا- ان کا کسی نے نہیں سوچا ہی نہیں

انہوں نے کہا کہ گندے پانی سے مرنے والوں کی کسی کو فکر ہی نہیں- ہم لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کریں گے اور آہستہ آہستہ تمام شعبوں کو کھولیں گے

انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا تھا اپریل کے اختتام پر اسپتالوں میں مریضوں کی زیادتی ہو گی جبکہ ایسی کوئی صورتحال نہیں ہوئی  نا ہی وینٹی لیٹرز کی تعداد کم پڑی ہے- اللہ کا شکر ہے ابھی تک حالات کنٹرول میں ہیں- بیشتر ممالک میں صورتحال خراب ہے جبکہ ہمارے ہاں کئی ملکوں سے بہتر صورتحال ہے- ہمارے ملک میں کورونا کیسز بتدریج کم واقع ہوئے نا ہی زیادہ پھیلاؤ ہے- انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا کی ویکسن تیار نہیں ہوتی اگر وباء پر بظاہر قابو پا بھی لیا جاتا یے تو اس کا خطرہ باقی رہے گا- پاکستان میں صحت کا ڈھانچہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے

یہ بھی پڑھیں:  بھارت سے کشیدگی، نیپال نے نیا نقشہ جاری کر دیا

مودی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مودی سے یہ توقع نہیں تھی وہ اتنا ڈرپوک نکلا کہ پورا ملک ہی بند کر دیا- یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی آڑ لے کر ہندو  نظریے کی تبلیغ کی جا رہی ہے- مسلمانان کشمیر پر بےجا ظلم و ستم کیا جا رہا ہے

دوسری جانب اسلام آباد کی وفاقی حکومت نے کورونا ریلیف فنڈ اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو ملانے کا فیصلہ کیا ہے- اس متعلق ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق احساس ایمرجینسی کیش پروگرام کے تحت سب سے زیادہ رقم سندھ میں تقسیم کی گئی

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے جمعرات کو کامسٹیک ہیڈ کوارٹرز میں کورونا وائرس کی وبا کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان میں حالات بہتر ہیں- کورونا فنڈ کی رقم کورونا سے متاثرین افراد کے لئے رکھی گئی ہے- کہا کہ کورونا فنڈ سے رقم حاصل کرنے کے لئے بےروزگار افراد ایس ایم ایس کے زریعے اپلائی کر سکتے ہیں- اس پروگرام کا آغاز بھی جلد کر دیا جائے گا جس کے بعد ٹائیگر فورس بےروزگار ہونے والے افراد کی نشاندہی کرے گی اور ساتھ رجسٹریشن کا عمل بھی کیا جائے گا

وزیراعظم نے ریلیف متعلق ایک اور خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانی سائز کی انڈسٹریز کے لئے ایک بڑا پیکج لا رہے ہیں مگر فنڈ کی ضرورت ہے- اگر ملک کے لئے درد رکھنے والے مخیر حضرات کورونا فنڈ میں ایک روپیہ دیں گے تو حکومت اس میں 4 روپے شامل کرے گی

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران نے جرمنی کے سافٹ ویئر دیو کو پاکستان میں لیبز قائم کرنے کی دعوت دی

یاد رہے کہ گزشتہ دن وزیر اعظم نے کورونا سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کی مخالف کی تھی

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بیسویں بین الاقوامی چولستان ڈیزرٹ ریلی 2026 کی تاریخیں کا اعلان

بیسویں بین الاقوامی چولستان ڈیزرٹ ریلی 2026 کی تاریخوں کا اعلان

نومبر 19, 2025
HBL ڈیبٹ کارڈ کیسے ایکٹیویٹ کریں

HBL ڈیبٹ کارڈ کیسے ایکٹیویٹ کریں

نومبر 19, 2025
جیز پیکجز کیسے ان سبسکرائب کریں

جیز پیکجز کیسے ان سبسکرائب کریں

نومبر 19, 2025
پنجاب آئی ٹی انٹرنشپ پروگرام: ماہانہ 50,000 روپے کمائیں

پنجاب آئی ٹی انٹرنشپ پروگرام: ماہانہ 50,000 روپے کمائیں

نومبر 18, 2025
Excel میں سیلز کو Merge کرنے کا مکمل طریقہ

Excel میں سیلز کو Merge کرنے کا مکمل طریقہ

نومبر 18, 2025
واٹس ایپ کال ریکارڈ کرنے کا آسان طریقہ

واٹس ایپ کال ریکارڈ کرنے کا آسان طریقہ

نومبر 18, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بیسویں بین الاقوامی چولستان ڈیزرٹ ریلی 2026 کی تاریخیں کا اعلان

بیسویں بین الاقوامی چولستان ڈیزرٹ ریلی 2026 کی تاریخوں کا اعلان

نومبر 19, 2025
HBL ڈیبٹ کارڈ کیسے ایکٹیویٹ کریں

HBL ڈیبٹ کارڈ کیسے ایکٹیویٹ کریں

نومبر 19, 2025
جیز پیکجز کیسے ان سبسکرائب کریں

جیز پیکجز کیسے ان سبسکرائب کریں

نومبر 19, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔