عابد شیر علی نے شکست تسلیم کر لی
مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی نے این اے 108 میں اپنی شکست کو عوام کا فیصلہ قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 108 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کو عوام کا فیصلہ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں | عمران خان کی پی ٹی آئی سینئیر لیڈر شپ کے ساتھ میٹنگ
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعلی پنجاب کی پنجاب میں 5 نئے اضلاع کی منظوری
مہنگائی نقصان کی وجہ قرار
ن لیگی امیدوار نے مہنگائی اور بجلی کے بل کو نقصان کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہارنے کے بعد آپ کے دل میں کیا گزرتی ہے مجھے معلوم ہے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ اللہ نے ہماری شکست قبول کر لی، ہمیں اسے قبول کرنا چاہیے، ضمنی الیکشن کو عام انتخابات کی ریہرسل سمجھیں۔
واضح رہے کہ این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 99 ہزار 841 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 75 ہزار 266 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔