اکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ عائشہ خان بھی ارتغرل غازی کے سحر میں مبتلا ہو گئی ہیں نیز انہوں نے اہنا پسندیدہ کرداد بھی بتا دیا ہے۔ عائشہ خان نے ارتغرل غازی ترکش ڈرامے کی اداکارہ حائمہ خاتون کو بہترین کردار قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ عائشہ خان نے ارتغرل غازی سیریز میں ارتغرل کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی خاتون حائمہ خاتون کو پسندیدہ کرداد قرار دے دیا اور ساتھ ہی ساتھ اداکارہ نے انسٹاگرام پر حائمہ خاتون کی تصویر بھی شئیر کی۔
عائشہ نے تصویر کی ڈسکرپشن میں لکھتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ارتغرل غازی ڈرامے کی سیریز 2 میں پہنچ گئے ہیں اور اس ڈرامے نے ان کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہی اچھے انداز میں مسلمانوں کی اسلامی روایات اور اقدار کی نمائیندگی کی گئی ہے
اداکارہ عائشہ خان کی انسٹاگرام پوسٹ دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں
ڈرامے کے پسندیدہ کردار متعلق لکھتے ہوئے کہا کہ حائمہ خان کا کردار ڈرامے میں بہترین کردار ہے جو انہیں بہت پسند آیا ہے۔ عائشہ خان کا کہنا تھا کہ قیادت، ثاقبت قدمی، محبت اور وفاداری کا اس خاتون نے عظیم مظاہرہ کیاجو ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خاتون نے اپنی صلاحیتوں کا خوب استعمال کیا اور یہ ایک زبردست اداکارہ ہیں۔
اداکارہ عائشہ خان کی پوسٹ پر کمنٹ باکس میں لکھتے ہوئے اداکارہ کبری خان کا کہنا تھا کہ اس ترکش ڈرامے میں ان کا پسندیدہ کردار "آئیکز” ہے جو کہ ڈرامے میں ارتغرل غازی کے وفادار ساتھی ترگت کی اہلیہ کا کردار تھا۔