اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

شیخ رشید: الیکشن کروانے ہیں یا گرفتاریاں، فیصلہ کر لیں

بلال رشید by بلال رشید
مئی 16, 2022
in سیاست کی خبریں
شیخ رشید: الیکشن کروانے ہیں یا گرفتاریاں، فیصلہ کر لیں

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے اتوار کو خبردار کیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پاکستان سری لنکا بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس دو آپشن ہیں کہ وہ گرفتاریاں کرے یا الیکشن کروائے اور یہ فیصلہ حکومت کو جلد کرنا ہو گا۔

 یاد رہے کہ 22 ملین آبادی والا ملک سری لنکا اس وقت 1948 میں آزادی حاصل کرنے کے بعد سے اپنی تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ 

شیخ رشید نے پہلے فیصل آباد کے سرینا ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بے سمت ہو چکی ہے اور حالات کو سنبھالنے سے قاصر ہے۔ حکومت نواز شریف کو اب واپس بلا لے۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو پی ٹی آئی نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سیاسی بحران میں ڈوب جائے گا اور سری لنکا جیسی صورتحال دیکھنے کو ملے گی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر طنز کرتے ہوئے، شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اپنی معزولی کے باوجود قوم کے ہیرو بن گئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 11 پارٹیوں کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور ووٹ کو عزت دینے کا وقت ختم ہو گیا ہے کیونکہ ووٹ 25 کروڑ روپے میں بکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں | جان کو خطرہ:حکومت نے عمران خان کو جوڈیشنل کمیشن بنانے کی پیشکش کر دی 

یہ بھی پڑھیں:  پی ڈی ایم کارکنوں کی لاہور جلسہ سے پہلے گرفتاری متوقع

سابق وزیر نے پی ٹی آئی سے علیحدگی پر ایم کیو ایم پی اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 بعد ازاں فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک جلد ڈیفالٹر ہونے والا ہے لہذا لیے ریاستی ادارے مداخلت کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، آپ قوم سے خطاب کریں اور اعلان کریں کہ آیا آپ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس جائیں گے یا نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایک ماہ میں 6 ارب ڈالر کی کمی ہو گئی ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہیے اور قومی حکومت بنانی چاہیے۔ ٹیکنو کریٹ وزیر اعظم کا تقرر کرنا چاہیے اور ستمبر تک انتخابات کرانا چاہیے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

مردانہ پینٹس کی اقسام: مردانہ پینٹس اسٹائل

مردانہ پینٹس کی اقسام: مردانہ پینٹس اسٹائل

جنوری 7, 2026
نئے پی ایس ایل ٹیموں کے لیے پی ایس ایل 11 کے تمام 10 اہل بولی دہندگان کا اعلان

نئے پی ایس ایل ٹیموں کے لیے پی ایس ایل 11 کے تمام 10 اہل بولی دہندگان کا اعلان

جنوری 7, 2026
فیڈرل بورڈ نے ایچ ایس ایس سی سیکنڈ اینول رزلٹ کا اعلان کر دیا

فیڈرل بورڈ نے ایچ ایس ایس سی سیکنڈ اینول رزلٹ کا اعلان کر دیا

جنوری 7, 2026
ونڈوز 11 میں اسکرین ریکارڈ کیسے کریں؟

ونڈوز 11 میں اسکرین ریکارڈ کیسے کریں؟

جنوری 6, 2026
حکومت کا جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے جابز کا اعلان

حکومت کا اعلان: جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے جابز

جنوری 6, 2026
پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کی نیلامی سے پہلے تین اہل بولی دہندگان کی تصدیق کر دی

پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کی نیلامی سے پہلے تین اہل بولی دہندگان کی تصدیق کر دی

جنوری 6, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

مردانہ پینٹس کی اقسام: مردانہ پینٹس اسٹائل

مردانہ پینٹس کی اقسام: مردانہ پینٹس اسٹائل

جنوری 7, 2026
نئے پی ایس ایل ٹیموں کے لیے پی ایس ایل 11 کے تمام 10 اہل بولی دہندگان کا اعلان

نئے پی ایس ایل ٹیموں کے لیے پی ایس ایل 11 کے تمام 10 اہل بولی دہندگان کا اعلان

جنوری 7, 2026
فیڈرل بورڈ نے ایچ ایس ایس سی سیکنڈ اینول رزلٹ کا اعلان کر دیا

فیڈرل بورڈ نے ایچ ایس ایس سی سیکنڈ اینول رزلٹ کا اعلان کر دیا

جنوری 7, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔