اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو ناقابل برداشت قرار دے دیا

ذیشان خان by ذیشان خان
جنوری 30, 2024
in قومی نیوز
شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو ناقابل برداشت قرار دے دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ناقابل برداشت

شہریوں کی بڑی تعداد نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ناقابل برداشت قرار دے دیا ہے۔

مالی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی

 نجی نیوز سے بات کرتے ہوئے عوام  کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے نتیجے میں مہنگائی کی ایک اور لہر آئے گی اور تمام اشیا کی نقل و حمل کی لاگت بڑھ جائے گی۔ ضروری اشیاء کی حد سے زیادہ قیمتوں کے موجودہ بوجھ کے بعد اب پیٹرول کے اخراجات میں اضافہ یومیہ اجرت کمانے والوں، طلباء اور پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والے دیگر افراد کی مالی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔

 محمد عارف اور مزمل، جو کہ سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر میں کام کرتے ہیں اور اپنی گاڑیوں میں پیٹرول ڈلوا رہے تھے، نے کہا کہ حکمران جماعتیں اقتدار میں آنے سے قبل یہ دعوے کرتی تھیں کہ وہ مہنگائی پر قابو پالیں گی اور عوام کو ریلیف دیں گی۔ تاہم انہوں نے شکایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ان کے مالی مسائل بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں | روسی خام تیل کی درآمد اپریل میں شروع ہوگی: وزیر

یہ بھی پڑھیں | پاکستان رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرے گا: وزیر اعظم شہباز شریف

مزدوروں اور طلباء کی مشکلات

ایک مزدور محمد کاشف نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے یومیہ اجرت کمانے والے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ ایک مزدور کی یومیہ اجرت چند سو روپے ہے اور حکومت اس کی حالت زار کا خیال کیے بغیر بار بار پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  طالبان اور افغان حکومت کی براہ راست مذاکرات جلد ہی: قریشی

 انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کا جینا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ایک نجی یونیورسٹی کی طالبہ عنبرین نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ان کے مالی مسائل میں اضافہ ہو جائے گا کیونکہ ٹرانسپورٹ کا کرایہ بڑھ جائے گا اور انہیں روزانہ اضافی اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

جرائم میں اضافہ ہو سکتا ہے

پٹرول فلنگ سٹیشن پر ایک صارف محمد جمیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ نہ صرف مسافروں کے مالی مسائل بڑھیں گے بلکہ قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں جرائم اور بدعنوانی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جلد از جلد واپس لے۔ 

 ایک اور شہری نے کہا کہ لوگ پہلے ہی بے روزگاری اور کاروبار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

وزیر اعظم اپنا گھر اسکیم

وزیر اعظم اپنا گھر اسکیم: گھر کی ملکیت کے خواب کو حقیقت میں بدلنا

اپریل 30, 2026
ایم ٹیگ ڈیجیٹل

41 ٹول پلازہ مکمل ڈیجیٹل: جون کی ڈیڈ لائن سے پہلے اپنا ایم ٹیگ (M-Tag) کیسے ڈیجیٹل کروائیں؟

اپریل 30, 2026
سرچ انجن ٹک ٹاک

 پاکستان میں بطور سرچ انجن ٹک ٹاک کا استعمال کیوں کامیاب ہو رہا ہے؟

اپریل 30, 2026
پاکستان کی عوامی تعطیلات مئی 2026

مئی 2026 میں پاکستان کی عوامی تعطیلات: طویل ویک اینڈز اور چھٹیوں کی مکمل فہرست 

اپریل 30, 2026
مرّی میں دفعہ 144 نافذ

مری میں دفعہ 144 کا نفاذ: ہائی سیکیورٹی الرٹ اور سیاحوں کے لیے اہم معلومات

اپریل 30, 2026
مٹی دے باوے پریمیئر کی تاریخ

مٹی دے باوے پریمیئر کی تاریخ: میگا لانچ کب متوقع ہے؟

اپریل 30, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

وزیر اعظم اپنا گھر اسکیم

وزیر اعظم اپنا گھر اسکیم: گھر کی ملکیت کے خواب کو حقیقت میں بدلنا

اپریل 30, 2026
ایم ٹیگ ڈیجیٹل

41 ٹول پلازہ مکمل ڈیجیٹل: جون کی ڈیڈ لائن سے پہلے اپنا ایم ٹیگ (M-Tag) کیسے ڈیجیٹل کروائیں؟

اپریل 30, 2026
سرچ انجن ٹک ٹاک

 پاکستان میں بطور سرچ انجن ٹک ٹاک کا استعمال کیوں کامیاب ہو رہا ہے؟

اپریل 30, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔