گزشتہ کئی روز سے وائرل بھارتی افواج کی معصوم کشمیریو ہر ظلم کی تصویر جس میں ایک پوتا اپنے مرحوم نانا کی لاش پر بیٹھا ہے کو سابق قومی کرکٹ ٹیم مے کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کیا اور کہا کہ کشمیریوں کو حالت زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کر سکتی ہے۔
سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ٹویٹر پع شاہد آفریدی نے پچھلے روز پیش آنے والے کشمیر کے افسوس ناک واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “ایک بچہ ہے جو کہ اپنے نانا کی گولیوں سے چھلنی لاش اور بھارتی فوجیوں کے درمیان پھنس گیا ہے”۔
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے 3 سالہ بچہ کی طرف اشارہ کیا جس کے نانا سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کا شکار ہو گئے ہیں اور انہیں بھی بھارتی فورسز کی جانب سے گولیاں مار دی گئی ہیں۔
آفریدی کی جانب سے وہ تصویر بھی شئیر کی گئی جس میں پوتا اپنے نانا کے گولیوں سے چھلنی خون زدہ جسم پر بیٹھا ہوا ہے۔
شاہد آفریدی کی اس پوسٹ کو اس لنک پر کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔
A child caught up between his grandfather’s bullet-riddled body and the gun-weilding soldiers. No image can describe the plight of Kashmiris with such grim precision.#kashmirBleeds pic.twitter.com/WWZslaTiGn
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 1, 2020
یاد رہے کہ پچھلے دنوں کشمیر میں ایک افسوس ناک واقعہ ہیش آیا جس میں بھارتی فوجیوں اور کشمیری عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں بھارتی فورسز کی جانب سے ایک شخص کو گاڑی سے اتار کو گولیاں ماری گئیں جب کہ اس واقعے پر اس لاش پر مرحوم شخص کا پوتا بیٹھا رہا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
عالمی میڈیا میں جلد ہی وہ تصویر گردش کرنے لگی اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر سوال اٹھایا جانے لگا کہ آخر وہ کہاں ہیں؟ کشمیر میں ہونے والے ظلم پر دنیا خاموش کیں ہیں؟ کہاں ہی انسانی حقوق کی تنظیمیں؟ صرف چند الفاظ بولنے کے سوا کوئی عملی اقدام کیوں نہیں کیا جا رہا؟ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے متعدد سوالات اٹھا دئیے جس کا جواب عالمی تنظیموں پر قرض رہے گا۔