پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں خاصا اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا ہے جو زیادہ تر عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں سے منسلک ہے۔ 14 جولائی کو بھی مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں تبدیلی آئی ہے جس کی بنیادی وجوہات عالمی معیشت کی صورتحال اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ تھیں۔
پاکستان میں سونا عموماً دو پیمانوں میں خریدا اور بیچا جاتا ہے: فی تولہ اور فی 10 گرام۔ خالص ترین سونا 24 قیراط کا ہوتا ہے جو ملک بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ آج کے دن 14 جولائی کو فی تولہ سونے کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہے۔ اگرچہ ملک میں مالی مشکلات جاری ہیں لیکن اس کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی خریداری میں کوئی خاص کمی دیکھنے میں نہیں آئی مارکیٹ اب بھی کافی متحرک نظر آتی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 24 قیراط چاندی کی قیمت فی تولہ تقریباً 4 ہزار 100 روپے کے آس پاس رہی ہے۔ اگرچہ چاندی کی قیمتیں سونے کی نسبت کم تبدیل ہوتی ہیں، لیکن پھر بھی روزمرہ ضرورت اور صنعتی استعمال کی بنیاد پر اس میں ہلکی پھلکی حرکت جاری رہتی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ کی بات کی جائے تو اس وقت فی اونس سونا تقریباً 3,356 امریکی ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ غیر یقینی عالمی حالات کے باعث سرمایہ کار اب بھی سونے کو ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ چاندی کی قیمت بھی تھوڑا بڑھی ہے جو اب 38.40 امریکی ڈالر فی اونس کے قریب ہے
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی