Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سندھ: الیکشن ملتوی کرنے پر پی ٹی آئی کا سندھ ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 21, 2022
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
سندھ: الیکشن ملتوی کرنے پر پی ٹی آئی کا سندھ ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

 پی ٹی آئی نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

حیدرآباد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پارٹی ای سی پی کے فیصلے کی مذمت کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن پہلے ہی متنازعہ ہے۔ 

 انہوں نے کہا کہ ای سی پی کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ 

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی شکست کی علامت

 علاوہ ازیں سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اور این اے 245 کا الیکشن ملتوی ہونا پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی شکست کی علامت ہے۔ 

 انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضمیروں کے خریدار اور بیچنے والے پنجاب میں منڈی لگا کر سندھ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں اور آج پھر ’’تھپہ‘‘ مافیا فرار ہو گیا ہے۔ 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر مستعفی ہو جائیں، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے وقت سے پہلے الیکشن میں دھاندلی کی۔ 

یہ بھی پڑھیں | عمران خان لاہور میں تحریک انصاف اور ق لیگ کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کریں گے

یہ بھی پڑھیں | ن لیگ پنجاب اسمبلی الیکشن میں حمایت کے بدلے 50 کروڑ آفر کر رہی ہے، مراد راس کا الزام

یہ بھی پڑھیں:  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 یہ فیصلہ ایم کیو ایم، جی ڈی اے کے چیف سیکریٹری اور صوبائی الیکشن کمشنر کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو ہوگا۔  

 سندھ الیکشن اور بارش کی پیشگوئی

 بدھ کو محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا ایک اور سلسلہ دیکھنے کو ملے گا۔ 

 چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق مون سون کا تیسرا سسٹم بدھ کو ملک کے مختلف حصوں میں داخل ہوا۔ مضبوط سسٹم 23 سے 26 جولائی تک سندھ کو متاثر کرسکتا ہے، کراچی میں 24 سے 26 جولائی تک تیز بارش کا امکان ہے۔ 

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ خلیج بنگال سے آنے والی نم ہوائیں مون سون کے نظام کو تقویت دے رہی ہیں اور بحیرہ عرب سے آنے والی نمی اس کا ساتھ دے گی۔ 

 محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے مرحلے میں 15 اگست تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان ہاکی ٹیم کے 2 اسٹار کا بریک تھرو، کپتان ابوبکر آسٹریلیا اور احمد ندیم فرانس کی پریمیم لیگز میں شامل

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہور کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اکتوبر 24, 2026
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے مایہ ناز عبدالسلام اسکول آف میتھمیٹیکل سائنسز نے تعلیمی افق پر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے ایک باوقار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ یورپی میتھمیٹیکل سوسائٹی نے اس اسکول کو سال 2027 سے 2030 تک کے لیے امرپنگ ریجنل سینٹر آف ایکسی لینس تسلیم کیا ہے جس کے بعد جی سی یو لاہور کو یورپی اعزاز ملنے کا تاریخی سنگِ میل عبور ہوا ہے۔ پندرہ سال بعد اعزاز کی تجدید اور عالمی برتری اس سے قبل سال 2011 میں بھی یہ اسکول دنیا کا پہلا ادارہ بنا تھا جس نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔ اب ٹھیک 15 سال بعد یورپی کمیٹی برائے ترقی پذیر ممالک نے اکتوبر کے حالیہ اجلاس میں دوبارہ اس اعزاز کی توثیق کی ہے۔ یہ چار سالہ عالمی اعزاز صرف ان اعلیٰ تحقیقی اداروں کو دیا جاتا ہے جو پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور ریاضی کی تحقیق میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں۔ ادارہ جاتی اصلاحات اور وائس چانسلر کا پیغام جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے اس شاندار کامیابی کو گزشتہ 18 ماہ کے دوران کی جانے والی اہم ادارہ جاتی اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسکول انچارج پروفیسر ڈاکٹر خرم شبیر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی تحقیق میں اپنے معیار کو مزید مستحکم کرتی رہے گی

تعلیمی میدان میں بڑی کامیابی: جی سی یو لاہور کو یورپی اعزاز مل گیا

اکتوبر 24, 2026
امپورٹڈ اسٹیشنری کی قیمتیں

کسٹمز ویلیو ایشن میں بڑا اضافہ: امپورٹڈ اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

اکتوبر 24, 2026
پاکستانی شارٹ فلم آسکرز کے لیے کوالیفائی

پاکستانی شارٹ فلم آسکرز کے لیے کوالیفائی کر کے عالمی افق پر چمک اٹھی

اکتوبر 24, 2026
پی ایم ڈیجیٹل یوتھ ہب رجسٹریشن

پی ایم ڈیجیٹل یوتھ ہب رجسٹریشن: نوکریوں اور انٹرنشپ کا طریقہ

اکتوبر 24, 2026
وفاقی کابینہ کا آڈٹ سیشن، وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد احتجاج کو جرم اور غداری قرار دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا ایکشن: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ برطرف

اکتوبر 24, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان ہاکی ٹیم کے 2 اسٹار کا بریک تھرو، کپتان ابوبکر آسٹریلیا اور احمد ندیم فرانس کی پریمیم لیگز میں شامل

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہور کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

اکتوبر 24, 2026
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے مایہ ناز عبدالسلام اسکول آف میتھمیٹیکل سائنسز نے تعلیمی افق پر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے ایک باوقار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ یورپی میتھمیٹیکل سوسائٹی نے اس اسکول کو سال 2027 سے 2030 تک کے لیے امرپنگ ریجنل سینٹر آف ایکسی لینس تسلیم کیا ہے جس کے بعد جی سی یو لاہور کو یورپی اعزاز ملنے کا تاریخی سنگِ میل عبور ہوا ہے۔ پندرہ سال بعد اعزاز کی تجدید اور عالمی برتری اس سے قبل سال 2011 میں بھی یہ اسکول دنیا کا پہلا ادارہ بنا تھا جس نے یہ منفرد اعزاز حاصل کیا تھا۔ اب ٹھیک 15 سال بعد یورپی کمیٹی برائے ترقی پذیر ممالک نے اکتوبر کے حالیہ اجلاس میں دوبارہ اس اعزاز کی توثیق کی ہے۔ یہ چار سالہ عالمی اعزاز صرف ان اعلیٰ تحقیقی اداروں کو دیا جاتا ہے جو پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور ریاضی کی تحقیق میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں۔ ادارہ جاتی اصلاحات اور وائس چانسلر کا پیغام جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے اس شاندار کامیابی کو گزشتہ 18 ماہ کے دوران کی جانے والی اہم ادارہ جاتی اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسکول انچارج پروفیسر ڈاکٹر خرم شبیر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی تحقیق میں اپنے معیار کو مزید مستحکم کرتی رہے گی

تعلیمی میدان میں بڑی کامیابی: جی سی یو لاہور کو یورپی اعزاز مل گیا

اکتوبر 24, 2026
امپورٹڈ اسٹیشنری کی قیمتیں

کسٹمز ویلیو ایشن میں بڑا اضافہ: امپورٹڈ اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

اکتوبر 24, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.