اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

سنبلہ افراد: خصوصیات، عادات، اور طرز زندگی کی تفصیل

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
جون 14, 2024
in ستاروں کا حال
virgo

تغیر پذیر صفت کے حامل، سنبلہ افراد کسی چیز میں داغ، نقص یا خامی دیکھنا پسند نہیں کرتے۔ مصروف اور عملی ہوتے ہیں۔ چیزوں کی ترتیب اور کاموں کی منصوبہ بندی میں ماہر، دوستی، تجسس، حقیقت پسندی جیسی خوبیاں رکھتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے پہلو نظرانداز نہ کرنے والے۔ بہترین نقاد، نہایت توجہ سے مرحلہ وار کام انجام دینے والے، ہر کام سائنسی اصولوں کے تحت انجام دینے والے، زندگی کے چیلنج قبول کرنے والے۔ گہری نظر اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے والے۔ بڑے بڑے خطرات مول لینے والے۔ اپنی ذہانت اور قوتِ بازو پر بھروسہ کرنے والے، عموماً خاموش طبع، سلیقہ مند اور لباس کے معاملے میں باذوق، اخلاقی اقدار سے گہرا تعلق رکھنے والے، شیرینی کے ساتھ کڑواہٹ نگلنے والے۔

مرد


بہت زیادہ ذہین، چاک و چوبند، تیز اور گہرا مشاہدہ کرنے والے، کاروباری معاملات میں شاید ہی دھوکہ کھانے والے۔ ہر بات اور ہر چیز کو اپنے نقطہ نظر سے دیکھنے والے۔ نفاست پسند، زندگی کو صاف ستھرا گزارنے کے خواہاں جیسے کہ لباس۔ خود سر اور مغرورنہ ہونا۔ قوانین کی سختی سے پابندی کرنے والے۔ فطرتاً صلح جو، خاموش طبع اور تنہائی پسند، ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے ہمیشہ تیار۔ ہر سانچے میں اپنے آپ کو ڈھالنے والے۔ شریک حیات کے ساتھ باآسانی نباہ کرنے والے۔ خلوص، وفاداری، حسن اخلاق، دور اندیشی اور مصلحت پسندی کی خصوصیات کے حامل، اپنی عمر سے زیادہ حسین اور جوان نظر آنے والے۔ ہر حسین چیز سے متاثر ہونے اور دل میں ہلچل مچا دینے والے۔ صنف نازک سے دل سے محبت کرنے والے۔ اعتماد اور بھروسے کے قابل، جنسی مسائل سے نمٹنے اور مسائل کو سلجھانے میں تیزی دکھانے والے، اپنے جیون ساتھی کو اپنے ہی سانچے میں ڈھالنے والے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران نے بحرین کے شاہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

دوسروں کو بہلانے پھسلانے کے ماہر، دل لگی اور مذاق میں دوسروں کی دل شکنی کرنے والے، تعریف پسند، جذبات سے زیادہ عقل سے کام لینے والے۔ غیر معتدل رویے کے حامل، ٹوٹ پھوٹ کا جلد شکار ہو جانے والے۔ شدید جذبہ پدری کے حامل، تنقید نگار، چڑچڑے پن کا شکار ہو جانے والے۔ لوگوں کو جلد دشمن بنا لینے والے۔ دوستوں اور محبوبوں میں اعلیٰ خصوصیات نہ پاکر سخت تنقید کے ساتھ انہیں بد دل کرنے والے۔ ضرورت سے زیادہ نکتہ چیں۔ تنقید زنی، بعض اوقات حسد اور بغض کا مظاہرہ کرنے والے۔ دلیل پسند۔

عورت


لباس، رہن سہن کے معاملے میں نفاست پسند، خوش ذوق اور صفائی پسند، ہر کام باریک بینی سے کرنے کی عادی، دور اندیش، قبول صورت، دوسروں کو متوجہ کرنے والی، حسِ ظرافت سے بھرپور، اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کرنے والی۔ سلیقہ شعار، اپنے رفیق کی زندگی کو دوسروں پر ترجیح دینے والی، عزم و استقامت کی اعلیٰ پیکر، صابر و متحمل، محبت کے جذبات میں امانت اور دیانت سے کام لینے والی، محبت میں دھوکہ نہ دینے والی اور نہ دھوکہ کھانے والی۔ فراخ دلی سے معاف کر دینے والی۔ بے لوث انداز میں کام کرنے والی، خود غرضی سے مبرا، آزاد اور خود مختار زندگی کی عادی۔ عزت اور پاکدامنی کا خیال رکھنے والی۔ مثبت اور منفی پہلوؤں کو مدنظر رکھنے والی۔ ساحرانہ شخصیت کی حامل، مخلص، وفادار، ہمدردی کے جذبے کے تحت مصیبت زدوں کی مدد کرنے والی۔ غیر ضروری دباؤ اور اعصابی کشیدگی سے مبرا۔

خاندان سے الگ تھلگ رہنے کو ترجیح دینے والی، شکوہ و شکایت کی عادی، جارحانہ جذبات کی حامل، بے حد تجسس کا مادہ رکھنے کی وجہ سے بے حد تنقید کرنے والی۔ تنقید کے ہاتھوں لوگوں کی نظروں میں عزت و احترام سے محروم ہونے والی۔ ہر وقت کسی نہ کسی خبط اور وہم میں مبتلا رہنے والی۔ منہ پھٹ، بے باکانہ تنقید نگار، ہمیشہ اپنی بھلائی اور بہتری کا سوچنے والی۔ اپنے آپ کو ہر فن مولا سمجھنے والی۔ بہت جلد متلون مزاج، تنگ مزاج اور تغیر پسند بن جانے والی۔ نصیحت اور مشورے کو نہ ماننے والی۔

یہ بھی پڑھیں:  مصباح نے آسٹریلیائی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا نام دیا ،رضوان نے سرفراز کی جگہ لی.

سنبلہ افراد سے محبت کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انہیں یہ احساس دلاتے رہیں کہ انہیں ان کی ضرورت ہے۔ پر حکمت، قاعدہ قانون کے پابند، اور زیادہ سے زیادہ قربانی کا جذبہ رکھنے کی وجہ سے وہ مخلص دوست بنا لیتے ہیں۔ اگرچہ وہ الفاظ سے اپنی محبت کا اظہار نہیں کرتے تاہم فریق ثانی کو اپنی محبت کا یقین اپنے فعل سے دلا سکتے ہیں۔ سنبلہ افراد بہت سے دوستوں کی بجائے چند لیکن مخلص دوستوں کا حلقہ احباب رکھنا پسند کرتے ہیں۔ یہ ایسے افراد کو اپنا جیون ساتھی چنتے ہیں جو انہیں یہ یقین دلائے کہ اسے ان کے پیار کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ سنبلہ افراد سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنے شوہر کو ہر شے سے زیادہ عزیز رکھتی ہیں اور ان پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار رہتی ہیں۔


دوست، احباب اور اہلخانہ


سنبلہ افراد مصیبت میں کام آنے والے دوست ثابت ہوتے ہیں۔ وہ انتہائی مفید مشورہ دیتے ہیں اور مسائل کا حل تلاش کرنے میں ماہر ہوتے ہیں۔ وہ دوسروں کو بھی بہتر جسمانی، ذہنی اور روحانی صحت کی طرف مائل کرتے نظر آتے ہیں۔ جب دیکھ بھال اور نگہداشت کا معاملہ ہو تو سنبلہ افراد سب سے پیش پیش ہوتے ہیں۔ جب اہلخانہ میں سے کوئی بوڑھا ہو جائے یا بیمار ہو تو سنبلہ افراد مدد کرنے کو موجود ہوتے ہیں۔ تاہم یہ لوگ اپنے جذبات کا مظاہرہ نہیں کر پاتے، وہ الفاظ کی بجائے عملی طور پر کچھ کر دکھانے پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹرمپ نے پاکستان میں حافظ سعید کی گرفتاری کی تعریف کی


کاروبار اور دولت


سنبلہ افراد تجزیہ کرنے میں ماہر ہوتے ہیں اور عملیت پسندی ان کا خاصہ ہے۔ ترقی پسند، امتیازی، پیدائشی طور پر جستجو اور جانچنے کے دلداہ، معاملات کی تہہ تک پہنچ جانے والے، وہ غیر معمولی طور پر اصول پرست اور قواعد و ضوابط کے پابند ہوتے ہیں۔ لہٰذا کسی ادارے کا سربراہ ہونا ان کے لیے انتہائی موزوں ثابت ہوتا ہے۔ اگر کہیں معاملات میں گڑبڑ ہو تو یہ لوگ اسے فوری طور پر سنبھال لیتے ہیں۔

جب وہ کسی کام کو کرنے کی ٹھان لیں تو ہر پہلو سے اسے مکمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ ہر کام کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ کسی قسم کا کوئی نقص نہ رہ جائے۔ جب انہیں اپنے اندر کسی کمی کا احساس ہو تو فوراً کتابوں کی طرف رجوع کرتے ہیں تاکہ اپنی کمی کو جلد از جلد دور کر سکیں۔

وہ اپنی رقم کے معاملے میں بہت محتاط ہوتے ہیں۔ وہ میانہ روی سے معاملات کو چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ اپنے اخراجات کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کرتے ہیں اور دوران خریداری زیادہ فضول خرچی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ تاہم اپنی خوبصورتی اور صحت کے معاملے میں دل کھول کر پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ وہ فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنے گھر کو سجا کر رکھنے میں ماہر ہوتے ہیں۔

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025
پاکستان بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز

پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ: فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ

مئی 10, 2025
پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025
پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے محمد اورنگزیب

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: محمد اورنگزیب

مئی 9, 2025
پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور ناروے کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

مئی 9, 2025
پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائ

پاکستانی افواج نے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے، سرحدی کشیدگی میں اضافہ

مئی 9, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

آپریشن بنیان المرصوص کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

آپریشن "بنیان المرصوص” کیا ہے؟ پاکستان کا بھارت کے خلاف جوابی فوجی اقدام

مئی 10, 2025
پاکستان بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں جوابی کارروائی کا آغاز

پاکستان کا بھارت پر جوابی حملہ: فضائی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ

مئی 10, 2025
پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

پاکستان کی فضائی حدود بحال، پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ ایئرلائنز پر چھوڑ دیا گیا

مئی 9, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے